اسکینڈلز

دیشا پٹانی کا پرابھاس کیساتھ افیئر، ہاتھ پر ٹیٹو بھی بنوالیا

دیشا پٹانی کے ہاتھ پر نیا ٹیٹو افیئر کا راز فاش کرگیا

Web Desk

دیشا پٹانی کا پرابھاس کیساتھ افیئر، ہاتھ پر ٹیٹو بھی بنوالیا

دیشا پٹانی کے ہاتھ پر نیا ٹیٹو افیئر کا راز فاش کرگیا

کیا دیشا پٹانی کو پرابھاس سے محبت ہوگئی ہے؟
کیا دیشا پٹانی کو پرابھاس سے محبت ہوگئی ہے؟

بھارتی خوبرو اداکارہ دیشا پٹانی کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھنے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

بالی وڈ فلم ’باغی ٹو‘ میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ جلوہ گر ہونے والی اداکارہ دیشا پٹانی ساتھی اداکار کے ساتھ رشتۂ محبت میں بندھی ہوئی تھیں، لیکن پھر اس رشتے کے ٹوٹنے کی خبریں عام ہوگئیں اور دونوں کے راستے الگ ہوتے بھی نظر آئے۔

جہاں گزشتہ ایک سال سے دیشا پٹانی کا  نام ان کے قریبی دوست و ماڈل ایلگزینڈر ایلکس کے ساتھ جڑا لیکن اب ان کی لو لائیو میں آنے والی نئی تبدیلی سب کو حیران کر گئی ہے۔

دیشا پٹانی نے اپنے ہاتھ پر ایک ٹیٹو بنواکر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے چاہنے والے ان کے نئے ریلیشنشپ کے حوالے سے دماغ دوڑاتے نظر آرہے ہیں۔

دراصل دیشا پٹانی کے ہاتھ پر ایک نیا ٹیٹو دیکھا گیا ہے جو انگریزی حرف 'پی' اور 'ڈی' پر مشتمل ہے اور اس نئے ٹیٹو کو دیکھ کر مداحوں کے دماغ میں دیشا کے نام کے پہلے انگریزی حروف 'ڈی' کے علاوہ لکھا 'پی' انکے ساتھی اداکار پرابھاس کے نام کا پہلا انگریزی حروف آرہا ہے۔

دیشا پٹانی نے ابھی پرابھاس کے ساتھ فلم 'کالکی 2892 اے ڈی' میں اداکاری کے جوہر دکھائی جس میں وہ روزی نامی مختصر اسکرین ٹائم والا کردار نبھاتی نظر آئیں۔ 

سوشل میڈیا پر دیشا پٹانی کے ٹیٹو کی وائرل ہونے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین دیشا کے نئے بوائے فرینڈ کے نام کے تکّے لگاتے نظر آرہے ہیں جن میں سب سے زیادہ نام  پرابھاس کا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں دیشا پٹانی کراپ ٹاپ کے ساتھ سفید پینٹس پہنی ہوئی ہیں جبکہ آنکھوں پر سیاہ گوگلز لگا رکھے ہیں۔

دوسری جانب ایک بھارتی چینل نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وائرل ہونے والی تصویر  سچ میں لی گئی ہے یا ایڈیٹڈ ہے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

تازہ ترین