انفوٹینمنٹ

شرمیلا ٹیگور نے نکاح نامے میں کونسی منفرد شرط شامل کروائی؟

شرمیلا ٹیگور کے نکاح نامے میں شوہر کی پسند کے خلاف شرط

Web Desk

شرمیلا ٹیگور نے نکاح نامے میں کونسی منفرد شرط شامل کروائی؟

شرمیلا ٹیگور کے نکاح نامے میں شوہر کی پسند کے خلاف شرط

شرمیلا ٹیگور کو کرکٹ کتنی پسند ہے؟
شرمیلا ٹیگور کو کرکٹ کتنی پسند ہے؟

بھارتی فلم نگری کی دلکش اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے نکاح نامے میں ایک منفرد شرط شامل کروانے کا انکشاف کردیا۔

فلم انڈسٹری اور کرکٹ کی دنیا کو جوڑنے والی اسٹار جوڑی شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی المعروف ٹائیگر پٹودی اپنے دور کے انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی تھے کیونکہ دونوں ہی اپنی اپنی فیلڈ میں کامیاب تھے۔

شرمیلا ٹیگور کی شادی 1969 میں لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے ہوئی۔ 1970 میں بیٹے و اداکار سیف علی خان کی پیدائش ہوئی، بیٹی صبا کی پیدائش 1976 میں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی اداکارہ و مصنفہ سوہا علی خان 1978 میں پیدا ہوئیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے اپنی نجی زندگی کی ایک بات شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح نامے میں شامل کروائی گئی منفرد شرط کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے انٹروی میں کہا کہ 'مجھے کرکٹ کے متعلق زیادہ کچھ نہیں پتا تھا لیکن یہ جانتی تھی کہ ایک اچھی فلم بنانے کیلئے بہت زیادہ پیسے نہیں چاہیے ہوتے'۔

شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا کہ 'لیجنڈری ستایاجیت رے کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک اچھی فلم بنانے کیلئے بڑے بجٹ سے زیادہ دلچسپ تصورات اور کریئٹیویٹی کی ضرورت ہوتی ہے'۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے شرمیلا ٹیگور سے کرکٹ کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر وہ ہنس پڑیں اور کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ اس موضوع پر گفتگو کرنے کی سمجھ میں رکھتی ہوں اور یہی شرط میرے نکاح نامے میں بھی شامل تھی کہ منصور کبھی بھی کرکٹ کے حوالے سے مجھ سے بات نہیں کریں گے'۔

یاد رہے کہ شرمیلا ٹیگور نے بھارتی لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کی تھی۔

شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 'انکی منصور پٹودی سے ملاقات کولکتہ میں منعقدہ ایک پارٹی میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے فون نمبرز لیے'

واضح رہے کہ منصور علی خان کلکتہ کے ایک نیم دیہاتی علاقے ’پٹودی‘ کے نواب اور انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

تازہ ترین