صحت

وزن کم کرنے کیلئے آم کے چھلکوں کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

اس میں وٹامن اے، سی، کے ، پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

Web Desk

وزن کم کرنے کیلئے آم کے چھلکوں کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

اس میں وٹامن اے، سی، کے ، پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

موسم گرما میں ہر کسی کے پسندیدہ پھل آم کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

آم انتہائی لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہے، اس میں وٹامن اے، سی، کے ، پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

آم کھانے کے بعد ہم سب ہی اس کا چھلکا پھینک دیتے ہیں لیکن اگر آپ اس کے فوائد جان لیں توایسا کرنا چھوڑ دیں گے۔

 کئی تحقیقوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آم کا چھلکا وزن کم کرنے اور بڑھاپے کی رفتار سست کرنے میں مددگار ہے۔

آم کے چھلکے کے فوائد

آم کا چھلکا غذائی اجزا سے بھر پور ہوتاہے،  جس میں وٹامن اے، سی، کے، میگنیشیم ، کولین،پوٹاشیم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈئیڈٹس، کیرو ٹینانڈز اور ہپولی فینولز بھی پائے جاتے ہیں، جو امراض قلب اور کیسنر کے خطرے کوکم کرتے ہیں۔

2008 کی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ آم کا چھلکا کھانے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور وزن کم ہوتا ہے۔

آم کے چھلکے کی چائے

آم کے چھلکے کو پانی میں ابال لیں، ذائقہ بڑھانے کے لیے آپ پانی میں شہد، یا لیموں کے رس کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔

 آم کاچھلکا وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ چائے آپ کو ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت بھی دے گی۔

بڑھاپے کی رفتار کو سست کرتا ہے

آم کا چھلکا کھانے سےعمر بڑھنے کی رفتار سست ہو جاتی ہے،جبکہ یہ ہمیں بہت سی بیما ریوں سے بھی بچاتا ہے، جس کی وجہ سے جلد بڑھاپا نہیں آتا۔

استعمال کیسے کریں؟

آم کا چھلکا براہ راست پھل کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ اس طرح نہیں کھانا چاہتے تو اسے کئی ترکیبوں سے بھی آزما سکتے ہیں۔

آم کے چھلکے کا اچار

آپ اچار بنا کر  آم کے چھلکے کو اپنی خواراک کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

اس کے لیے چھلکے میں نمک، اور مسالے لگا کر اسے دھوپ میں رکھ دیں۔

کچھ روز تک دھوپ میں رکھنے سے یہ چھلکا نرم ہوجائے گا جس کے بعد آپ کھانے کے لیے اس کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔


تازہ ترین