وائرل اسٹوریز

خلیل الرحمان سے تلخ کلامی کرنے والی عزبہ کون؟ ہنگامہ خیز انکشافات

عزبہ کا ڈرامہ بےنقاب ہوگیا

Web Desk

خلیل الرحمان سے تلخ کلامی کرنے والی عزبہ کون؟ ہنگامہ خیز انکشافات

عزبہ کا ڈرامہ بےنقاب ہوگیا

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام مکالمہ سے وائرل ہونے والی عزبہ عبداللہ نامی لڑکی کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آتے ہی ان کا ڈراما بےنقاب ہوگیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں عزبہ نامی لڑکی موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم سے خواتین کو جاہل کہنے پر بارہا معافی کا تقاضہ کرتی ہے۔

ساحل عدیم جوکہ انہیں تاغوت کے لفظ کا مطلب سمجھانے کے ساتھ ساتھ قرآنی آیت سے  دلیل دیتے سنائی دیے جسے عزبہ نے سننے سے انکار کردیا اور معافی مانگنے پر ڈٹی رہی۔

قرآنی آیت سننے سے انکار کا سن کر پروگرام میں موجود معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر نے غصے میں آکر لڑکی کو کھری کھری سنا دیں۔

انہوں نے پروگرام کے نمائندوں کو آڈر دیتے ہوئے کہا کہ اس لڑکی سے مائیک چھین لو اسے قرآنی آیت سننے سے تکلیف ہورہی ہے۔

یہ معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ سوشل میڈیا پر ہر جانب عزبہ کی گونج سنائی دینے لگی اور کئی لوگ لڑکی سے بدتمیزی کرنے پر خلیل الرحمان پر تنقید اور اس لڑکی کے حق میں گواہی دیتے نظر آئے۔

بعدازاں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عزبہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خواتین کے حق میں آواز بلند کرنے پر عزبہ کو سراہا۔

عزبہ کا کہنا تھا کہ’ پاکستان میں ہماری آبادی میں 55 فیصد خواتین ہیں اور موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے 95 فیصد پاکستانی آبادی کے لیے جہل کا لفظ استعمال کیا، ہم ایسے بیان کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟ شروع میں میرا ان سے صرف معافی مانگنے کا مطالبہ تھا، اب تمام پاکستانی خواتین بھی یہی چاہتی ہیں’۔

اس ویڈیو پیغام کے بعد عزبہ کا بائیو ڈیٹا بھی منظر عام پر آگیا جس کے بعد ان پر سستی شہرت حاصل کرنے کے الزامات لگ گئے۔

عزبہ جو کہ مذکورہ پروگرام میں میزبان عائشہ جہانزیب کی بیٹی زوہا کیساتھ ہی بیٹھی ہوئی پائی گئیں ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہ خود بھی اسی چینل کی نمائندہ ہیں۔

عزبہ جہانزیب نجی چینل میں  ایک ڈیجیٹل کیرئیٹر اور انالسٹ کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیو نیوز اور جیو نیوز میں بھی کام کیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

علاوہ ازیں عزبہ کے ٹک ٹاک پر 60 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 14 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔

صارفین کا خیال ہے کہ شو میں ریٹنگ اور ٹی آر پیز کیلئے نمائندے کو سوچی سمجھی اسکرپٹ بولنے کو کہا گیا تھا جو کہ شہرت حاصل کرنے کا سستا طریقہ ہے۔

تازہ ترین