اسکینڈلز

نعمان اعجاز نے خلیل الرحمان کی نفرت کا جواب محبت سے دے دیا

خلیل الرحمان کی نفرت کے جواب میں نعمان اعجاز کی منفرد 'خاموشی'

Web Desk

نعمان اعجاز نے خلیل الرحمان کی نفرت کا جواب محبت سے دے دیا

خلیل الرحمان کی نفرت کے جواب میں نعمان اعجاز کی منفرد 'خاموشی'

خلیل الرحمان کے نفرت انگیز بیان پر نعمان اعجاز کا بلاواسطہ پیغام
خلیل الرحمان کے نفرت انگیز بیان پر نعمان اعجاز کا بلاواسطہ پیغام

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا اسکرپٹ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کے نفرت انگیز بیان پر بلا واسطہ پیغام جاری کردیا۔

چند روز قبل خلیل الرحمان نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں وہ مختلف موضوعات پر بات کرتے دکھے اور اسی دوران انہوں نے نعمان اعجاز کے حوالے سے چند نفرت انگیز جملے بھی ادا کیے۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ’پوری دنیا میں صرف ایک ہی شخص ہے جس سے میں واقعی نفرت کرتا ہوں، اور وہ ہے نعمان اعجاز۔’

انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ایک اداکار کے طور پر نعمان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہوں لیکن وہ اس قابل ہی نہیں کہ اس سے محبت کی جائے وہ ایک ذلیل انسان ہے’۔

جہاں سوشل میڈیا پرخلیل الرحمان کا بیان وائرل ہوا تو مداح نعمان اعجاز کی جانب سے منہ توڑ جواب کے منتظر نظر آئے لیکن لیجنڈری اداکار نے جذبات کے بجائے عقل سے کام لیتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کسی کو تنقید کا نشانہ بنائے بغیر اپنا موقف واضح کردیا۔

نعمان اعجاز نے لکھا کہ 'جیسا کہ بیج کے اگنے کی کوئی آواز نہیں ہوتی اور وہ خاموشی سے نشو نما پاتا چلا جاتا ہے لیکن درخت کے گرنے کی آواز بہت شور مچاتی ہے'۔

انہوں نے لکھا کہ 'اس کا مطلب ہے کہ تباہی بہت شور مچاتی ہے لیکن تخلیق خاموشی سے ہوجاتی ہے اور یہی خاموشی کی طاقت ہے اس لیے خاموشی سے ترقی کی منازل طے کرتے جائیں، اللہ آپ سب کو خوش رکھے'۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں اور متعدد اسے خلیل الرحمان کی جانب سے کی گئی تنقید کا منہ توڑ جواب قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'خلیل الرحمان کے بیان کو نظر انداز کرنے کا آرٹ' ، جبکہ ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ 'سب جب عروج پر جاتے ہیں تو پھر اپنی برائیاں بھول جاتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ نفروتوں کے قصے کھولتے ہیں جیسے خلیل الرحمان'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'میں ہمیشہ آپ کے آرٹ کی تعریف کرتی آئی ہوں لیکن اب آپکے اس بہترین ردِعمل کے بعد تو آپکی عزت دل میں اور بڑھ گئی ہے'۔

تازہ ترین