کھیل

ورلڈ کپ جتوانے کے بعد بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کو نوکری کی تلاش

راہول ڈریوڈ آئندہ ہفتے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

Web Desk

ورلڈ کپ جتوانے کے بعد بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کو نوکری کی تلاش

راہول ڈریوڈ آئندہ ہفتے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جتوانے کے بعد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 29 جون کو کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کو7 رنز سے شکست دینے کے بعدٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی تھام کر 11 سال کا انتظار ختم کیا تھا۔

بہت سے لوگوں نے راہول ڈریوڈ کی غیر معمولی کوچنگ صلاحیتوں کی تعریف کی جس نے بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں یکے بعد دیگرے کامیابوں سے ہمکنار کیا۔

ٹورنامنٹ سے پہلے ہی یہ بات سامنے آگئی تھی کہ سابق اوپننگ بلے باز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

فائنل کے بعد ایک ویڈیو انٹرویو میں راہول ڈریوڈ سے ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدے چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔

جس پر راہول ڈریوڈ نے مذاقاً جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اگلے ہفتے میں بے روزگار ہوجاؤں گا کوئی پیشکش ہو تو بتائیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس (بھارتی ٹیم کی )جیت سے میں تیزی سے آگے بڑھوں گا، اگلے ہفتے زندگی میرے لیے اسی طرح ہوگی، بس فرق یہ ہوگا کہ اگلے ہفتے میں بے روزگار ہوں گا'۔

ان کی روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ڈریوڈ کا اس عہدے سے الگ ہونے کا اپنا فیصلہ تھا۔

جے شاہ کے مطابق انہوں نے (راہول ڈریوڈ) نے مجھے بتایا تھا کہ خاندانی وابستگیوں کی وجہ سے وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اس لیے انہیں توسیع دینے پر مجبور نہیں کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ راہول ڈریوڈ کے کوچنگ کے دوران بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 2 فائنلز میں ہار چکا تھا۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پورے ٹورنامنٹ میں بھارت ناقابل شکست رہا لیکن فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اور صرف ایک سال بعد ٹیم انڈیا ایک بھی میچ ہارے بغیر مردوں کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

تازہ ترین