سوشل میڈیا

یوٹیوبر خالد العامری کی تامل اداکارہ سنینا سے منگنی

خالد کی پہلی اہلیہ سلامہ محمد نے طلاق کی تصدیق کردی۔

Web Desk

یوٹیوبر خالد العامری کی تامل اداکارہ سنینا سے منگنی

خالد کی پہلی اہلیہ سلامہ محمد نے طلاق کی تصدیق کردی۔

خالد العامری اہلیہ سلامہ کےساتھ مزاحیہ ویڈیوز بنایا کرتے تھے۔
خالد العامری اہلیہ سلامہ کےساتھ مزاحیہ ویڈیوز بنایا کرتے تھے۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر خالد العامری کی تامل اداکارہ سنینا سے منگنی کرنے کی خبروں سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

5 جون کو سنینا نے دو ہاتھ (ایک آدمی اور ان کا) ایک دوسرے کو تھامے ہوئے ایک تالے کے ایموجی کے ساتھ پوسٹ کیا تھا جس سے ظاہر ہوا کہ ان کی منگنی ہو گئی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے منگیتر کون ہیں۔

5 جون کی پوسٹ کو خالد العامری نے لائیک کیا تھا لیکن کوئی اپڈیٹ نہیں دی تھی البتہ 26 جون کو خالد نے لڑکی کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی کے ساتھ ہاتھ پکڑے ایک ایسی ہی تصویر پوسٹ کی۔

لہذا اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ دونوں ایک ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

یکم جولائی کو ان کی سابقہ اہلیہ سلامہ محمد نے بھی نورالدین الیوسف کے یوٹیوب چینل کی تازہ ترین قسط میں انکشاف کیا کہ ان کی اور خالد کی طلاق ہو چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی طلاق رواں سال 14 فروری کو طے پائی تھی۔

یوٹیوبر خالد العامری امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں، جو اپنی اہلیہ سلامہ کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بنایا کرتے تھے۔

ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد خالد اور سلامہ مشرق وسطیٰ کے سب سے مقبول انفلوئنسر جوڑوں میں سے ایک بن گئے تھے اور ان کے انفرادی سوشل میڈیا پروفائلز پر بھی فالوورز کی تعداد لاکھوں میں۔

کئی ماہ سے دونوں کا رشتہ ٹوٹنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں تاہم جوڑے میں سے کسی کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

دوسری جانب خالد کی نئی منگیتر سنینا کا تعلق بنیادی طور پر حیدرآباد دکن سے ہے اور انہوں نے تامل فلموں میں کام کیا ہےوہ آخری بار تامل کرائم تھرلر فلم انسپکٹر رشی میں نظر آئی تھیں جو ایمیزون پرائم ویڈیو پر مارچ میں ریلیز ہوئی تھی۔

40 سالہ خالد نے پانچ روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور دبئی میں بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکبادیں پوسٹ کی تھیں۔

سنینا کی طرح خالد نے بھی یہ نہیں بتایا کہ ان کی منگیتر کون ہیں اور کہا کہ وہ شادی کی تاریخ کے قریب ہی مزید انکشاف کریں گے۔

ان کی شادی کی خبروں پر نہ تو سنینا اور نہ ہی خالد نے کوئی رد عمل ظاہر کیا ہے البتہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی شادی رواں سال انجام پائے گی۔

تازہ ترین