انڈیا

4 سال بعد گھر واپس جانے والی طالبہ کی جہاز میں موت

من پریت کور 4 سال بعد آسٹریلیا سے بھارت جارہی تھیں۔

Web Desk

4 سال بعد گھر واپس جانے والی طالبہ کی جہاز میں موت

من پریت کور 4 سال بعد آسٹریلیا سے بھارت جارہی تھیں۔

من پریت کور آسٹریلیا پوسٹ میں کام کرتی تھیں۔
 من پریت کور آسٹریلیا پوسٹ میں کام کرتی تھیں۔

آسٹریلیا سے 4 سال بعد گھر والوں سے ملنے کی غرض سے بھارت کے سفر پر روانہ ہونے والی 24 سالہ خاتون جہاز کے ٹیک آف کرنے سے عین پہلے دم توڑ گئی۔

یہ واقعہ 20 جون کو قنطاس ایئر لائن کی پرواز میں پیش آیا جب 24 سالہ من پریت کور آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے دہلی کے لیے پرواز کرنے والے ہوائی جہاز میں سوار ہوئیں۔

 تاہم طیارے میں سوار ہونے کے فوری بعد انہیں طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک دوست کے مطابق 24 سالہ طالبہ کو ایئرپورٹ پہنچنے سے چند گھنٹے قبل طبیعت ناساز محسوس ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود وہ بغیر کسی پریشانی کے فلائٹ میں سوار ہونے میں کامیاب رہیں۔

البتہ من پریت کور جب جہاز میں سوار ہونے کے بعد اپنی سیٹ بیلٹ لگانے لگیں تو فرش پر گر پڑیں اور 'موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔'

ان کے دوست نے بتایا کہ جب وہ ہوائی جہاز پر سوار ہوئیں تو سیٹ بیلٹ لگانے میں انہیں مشکل کا سامنا تھا اور پرواز کے اڑان بھرنے سے ٹھیک پہلے وہ اپنی سیٹ کے سامنے گر گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ایئرلائن قنطاس کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ کے عملے اور ایمرجنسی سروسز نے خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تھی۔

 خیال کیا جارہا ہے طالبہ کی موت کی ممکنہ وجہ تپ دق ہے۔

من پریٹ کی روم میٹ نے بتایا کہ وہ آسٹریلیا پوسٹ میں کام کرتی تھیں اور شیف بننا چاہتی تھیں۔

خاتون کی موت کے بعد ان کے دوست نےان کے خاندان کی مدد کرنے کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے ایک گو فنڈ می شروع کیا ہے۔

تازہ ترین