انفوٹینمنٹ

انوشے اشرف کے نکاح کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

نکاح میں عائشہ عمر، ڈینو علی اور نومی انصاری بھی شریک ہوئے۔

Web Desk

انوشے اشرف کے نکاح کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

نکاح میں عائشہ عمر، ڈینو علی اور نومی انصاری بھی شریک ہوئے۔

انوشے اشرف کا نکاح آن لائن ہوا۔
انوشے اشرف کا نکاح آن لائن ہوا۔

معروف ٹی میزبان اور وی جے انوشے اشرف کے نکاح کی تقریب کی مزید تصاویر سامنے آگئیں۔

30 جون کو انوشے اشرف کے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں انہیں اپنے اہل خانہ اور نکاح خواں کی موجودگی میں نکاح نامے کے دستخط کرتے دیکھا گیا تھا۔

اس موقع پر ان کے دولہے تو کہیں نظر نہ آئے تاہم ان کے ہاتھ میں موجود لیپ ٹاپ اس بات کا ثبوت تھا کہ ان کا نکاح آن لائن ہوا ہے اور دولہے نے تقریب میں ورچوئلی شرکت کی۔

بعد ازاں انوشے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دولہے میاں کی تصویر شیئر کر کے ان کا نام شہاب رضا مرزا بتایا تاہم اس کے علاوہ کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

تاہم اب ان کی بہن نتاشا قزلباش نے نکاح کی تقریب کی متعدد تصاویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جس میں انوشے کو اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ نکاح کی تقریب مختصر تھی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جس میں اداکارہ عائشہ عمر، ڈینو علی اور معروف ڈیزائنر نومی انصاری شامل ہیں۔

انوشے اشرف کے نکاح کی  مزید تصاویر یہاں دیکھیے:

تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک
تصویر: فیس بک



تازہ ترین