بالی ووڈ

'وہ زندگی کے طویل ترین 45 منٹ تھے، مجھے لگا میری کہانی ختم'

سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک کی تکلیف دہ یاد شیئر کردی۔

Web Desk

'وہ زندگی کے طویل ترین 45 منٹ تھے، مجھے لگا میری کہانی ختم'

سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک کی تکلیف دہ یاد شیئر کردی۔

اداکارہ کو گزشتہ برس فروری میں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔
اداکارہ کو گزشتہ برس فروری میں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔

سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی 'دوسری تاریخ پیدائش' کا ذکر کرنے کے بعد اپنے مداحوں کو متجسس چھوڑ دیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ وہ تاریخ ہے جب انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور کہا کہ وہ 45 منٹ ان کی زندگی کے سب سے مشکل لمحات تھے۔

ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر سشمیتا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اسے اپ ڈیٹ کرنے کی وجہ بتائی۔

ویڈیو کلپ میں اداکارہ نے کہا کہ 'میری زندگی ایک کہانی ہے جسے میں نے نبھایا اور جیا ہے، کچھ عرصہ پہلے میری زندگی کی کہانی میں ایک بڑا موڑ آیا تھا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ موقع وہ تھا جب مجھے دل کا شدید دورہ پڑا، وہ میری زندگی کے طویل ترین 45 منٹ تھے، اس دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب میں نے سوچا کہ میری کہانی ختم ہوگئی ہے۔'

سشمیتا کا کہنا تھا کہ 'لیکن میرے ڈاکٹروں کا شکریہ ان کی وجہ سے میری کہانی ابھی بھی جاری ہے'۔

ادکارہ نے کہا کہ 'ڈاکٹروں نے مجھ پر کوشش کرنا نہیں چھوڑی اور مجھے ہار ماننے نہیں دیا، انہوں نے میری زندگی کے لیے ایک نئی کہانی لکھی اور مجھے ایک نئی سمت دی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وہ میری دوسری سالگرہ تھی، میں وہ دن اور اپنی کہانی تمام ڈاکٹروں کے نام کر رہی ہوں'۔

اداکارہ نے ان ڈاکٹروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جان بچائی۔ 

خیال رہے کہ سشمیتا سین کو گزشتہ برس 27 فروری کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جے پور میں اپنے ڈزنی ہوسٹر شو آریہ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

اداکاری سے وقفہ لینے کے بعد انہوں نے کرائم ایکشن تھرلر سیریز آریہ سے واپسی کی تھی جسے رام مادھوانی اور سندیپ مودی نے مل کر بنایا تھا۔

یہ سشمیتا کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو تھا، بعد میں وہ روی جادھو کی ہدایت کاری میں بننے والی سماجی آپ بیتی ڈرامہ سیریز تالی میں ایک ٹرانس جینڈر کے روپ میں  نظر آئیں تھیں۔

تازہ ترین