انفوٹینمنٹ

‘ون ٹیک‘ میں ریکارڈ ہونے والے شاہکار گانے کونسے؟

بالی وڈ کے آئیکونک سانگ کی فہرست

طوبیٰ خضر حیات

‘ون ٹیک‘ میں ریکارڈ ہونے والے شاہکار گانے کونسے؟

بالی وڈ کے آئیکونک سانگ کی فہرست

بالی وڈ کے وہ گانے جو ‘ون ٹیک‘ میں ریکارڈ ہوئے ہیں
بالی وڈ کے وہ گانے جو ‘ون ٹیک‘ میں ریکارڈ ہوئے ہیں

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ‘ہیرا منڈی‘ میں اپنے گانے ‘طلسمی بانہیں تھامے کاٹوں میں دل کی شامیں‘ کو ون ٹیک میں ریکارڈ کروانے والی  اداکارہ سوناکشی سنہا نے خوب داد وصول کی۔

بلاشبہ کسی بھی ایکٹر کیلئے ایک ہی ٹیک میں لگ بھگ 4 سے 5 منٹ کا گانا ریکارڈ کروانا ایک مشکل ٹاسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں، طلسمی بانہیں‘ شوٹ مکمل ہونے پر بھنسالی نے کیا کِیا؟

یاد رہے طلسمی بانہیں اپنی طرز کا پہلا گانا نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی بالی وڈ کے کئی آئیکونک گانے ان ٹیک شاٹ میں ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

یہاں آپ کو بالی وڈ کے اُن گانوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

طلسمی بانہیں

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

نیٹ فلکس سیریز ہیرامنڈی میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے بطور ‘فریدن‘ اپنی طلسمی اداؤں سے گانے میں حسن کے  ایسے رنگ بکھیر دیئے کہ مداح عش عش کر اٹھے۔

پورے گیت میں اداکارہ ہاتھ میں سگریٹ تھامے اپنے چاہنے والوں کے دل پر بجلیاں گراتی نظر آئیں۔

گلاں گوڈیاں

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

فلم ‘دل دھڑکنے دو‘ کا زبردست ڈانس نمبر ‘گلاں گوڈیاں‘ بھی ون ٹیک سانگز کی فہرست میں شامل ہے۔ 

اپنے زبردست میوزک کی وجہ سے یہ گانا شادیوں میں بطور ویڈنگ سانگ آج بھی مقبول ہے۔ 

چلیں جیسے ہوائیں

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

90 کی دہائی کے مقبول ترین گانے ‘چلیں جیسے ہوائیں‘ کو کون بھول سکتا ہے فلم ‘میں ہوں نہ‘ کا یہ گانا آج بھی مداحوں کا فیورٹ ڈانس نمبر ہے۔

I want to make love to you

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

بلاک بسٹر فلم ‘اعتراض‘ میں موجود  اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اکشے کمار کا رومانوی گانا ‘آئی وانٹ ٹو میک لو ٹو یو‘ بھی ون ٹیک شاٹ میں ریکارڈ ہوا تھا۔

رابطہ

حقیقی زندگی کی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کا گانا ‘رابطہ‘ بھی ایک ہی فلو میں ریکارڈ ہونے والے گانوں کی فہرست میں شامل ہے۔ 

فلم ‘ایجنٹ ونود‘ کا یہ گانا آج بھی محبت کرنے والوں کا پسندیدہ ‘لو اینتھم‘ہے۔

میری جان

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

اداکارہ عالیہ بھٹ کی نشیلی ادائیں سمیٹے فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواری‘ کا چلتی کار میں فلمایا گیا گانا ‘میری جان‘ کسی تعریف کا محتاج نہیں۔

اداکارہ کو گانے میں ایک الگ ہی انداز میں دیکھ کر مداح کافی حیران نظر آئے 53 ملین سے زائد ویوز پر حاصل کرنے والا گانا آج بھی مداحوں کا فیورٹ رومانٹک سانگ ہے۔

تازہ ترین