بالی ووڈ

سنجے دت نے سلمان خان کی گاڑی کی چابی سمندر میں کیوں پھینکی؟

اداکار نے ماضی کی یاد تازہ کردی۔

Web Desk

سنجے دت نے سلمان خان کی گاڑی کی چابی سمندر میں کیوں پھینکی؟

اداکار نے ماضی کی یاد تازہ کردی۔

اداکار نےاپنی اور سلمان خان کے ماضی کا واقعہ سنادیا
اداکار نےاپنی اور سلمان خان کے ماضی کا واقعہ سنادیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی دوستی اور دشمنی دونوں نبھانے کیلئے جانے جاتے ہیں۔

 ایسی ہی ایک مثالی دوستی سلمان خان اور اداکار  سنجے دت کی ہے، مختلف انٹرویوز میں سلمان خان کہتے نظر آئے ہیں کہ وہ سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار سنجے دت نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ‘انہوں نے سہیل خان کی ڈیبیو  فلم ‘میں نے دل تجھ کو دیا‘ میں اسپیشل اپیرئنس کیلئے معاوضہ لینے سے انکار کردیا تھا کیونکہ فلم میں سلمان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کام کررہے تھے‘۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سنجے دت نے بتایا کہ ‘فلم مکمل ہونے کے بعد سہیل خان کے اعزاز میں اداکار سلمان خان کے گھر پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اداکار کے مطابق ' پارٹی کے دوران اچانک سلمان خان مجھے اپنی گاڑی دکھانے کیلئے گیراج تک لے گئے۔

سنجے دت نے بتایا کہ گیراج میں کھڑی گاڑی دکھاتے ہوئےسلمان نے بی ایم ڈبلیو-ایم 5 کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سنجے یہ گاڑی ون پیس ہے جو انڈیا میں اب تک صرف میرے پاس ہے یہ میں نے آپ کے لیے خریدی ہے آج سے یہ گاڑی آپ کی ہوئی‘۔

اداکار سنجے دت نے کہاکہ گاڑی کی چابیاں دیکھ کر میں آگ بگولہ ہوگیا اور میں نے کار کی چابیاں سلمان سے لے کر ‘شکریہ بھائی‘ کہتے ہوئے سمندر میں پھینک دیں۔

گاڑی دیکھ کر سنجے دت غصہ کیوں ہوئے؟

ایک پرانے انٹرویو میں اداکار سلمان خان نے مداحوں کو بتایا تھا کہ‘سہیل نے سنجے کو اپنی فلم میں اسپیشل اپیرئنس دینےکے حوالے سے کال کی تو انتہائی مصروف شیڈول ہونے کے باوجود بھی اداکار سنجے دت نے معاون کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’اس میں کہنے والی کیا بات ہے میں یہ کردار ضرور کروں گا‘۔

سلمان خان نے بتایا کہ ‘بھائی کی فلم میں کام کرنے پر میں سنجے دت کا مشکور تھا جس کیلئے میں نے انہیں گاڑی تحفے میں دینے کا سوچا مگر اداکار نے گاڑی کی چابی لے کر سمندر کی نذر کردی۔

اداکار نے بتایا کہ 'میرے پاس اس قیمتی گاڑی کی ایک ہی چابی تھی لہٰذاچابی تلاش کرنے کے لیے مدد لینا پڑی اور چار دن کے بعد آخر کار چابی  مل گئی'۔

انہوں نے کہا کہ ‘جب سنجے دت کو چابی ملنے کا علم ہوا تو وہ مجھ سے ناراض ہو گئے انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ‘کیا تو مجھے فلم میں کام کرنے کے لیے پیسے دینا چاہتا ہے؟‘۔ 

جس پر سلمان خان نے معذرت کرتے ہوئے اداکار سے آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کیا۔

تازہ ترین