انفوٹینمنٹ

پہلے پیار کو کیو ں چھوڑا؟ عاصم اظہر نے وجہ بتادی

تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کے دوران بڑا انکشاف کردیا۔

Web Desk

پہلے پیار کو کیو ں چھوڑا؟ عاصم اظہر نے وجہ بتادی

تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کے دوران بڑا انکشاف کردیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی کے افراد موسیقی کے شعبے سے وابستہ تھے
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی کے افراد موسیقی کے شعبے سے وابستہ تھے

معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے پہلے پیار کو چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

اپنے گانے 'غلط فہمی' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی۔

پروگرام میں سوال پوچھتے ہوئے تابش ہاشمی نے انکشاف کیاکہ عاصم اظہر کا پہلا پیار کرکٹ تھا، ساتھ ہی سوال کیا کہ اسے آپ نے کیوں چھوڑا؟

جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ میرے والد نے کرکٹ کے لیے مجھے بہت سپورٹ کیا لیکن جب ایک مرتبہ میں آؤٹ ہو کر گھر آیا تو بہت دل گرفتہ تھا۔

گلوکار نے کہا کہ والد صاحب نے میری اداسی دیکھتے ہوئے ایک ایسی بات کی جس نے دل کو توڑ دیا لیکن وہ سچی بات تھی۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والد صاحب نے کہا کہ 'بیٹا 18 کروڑ عوام میں سے صرف 11 نے میدان میں اتر کھیلنا ہے، اس لیے تم دیکھ لو کہ تمہیں کیا کرنا ہے'۔

گلوکار نے کہا کہ میں نے اس کھیل کے پیچھے بہت سے زندگیاں ضائع ہوتی دیکھی ہیں، اس لیے مجھے احساس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ اچھا فیصلہ رہا کیوں کہ اس کے بعد موسیقی کی فیلڈ میں قدم رکھ دیا جس پر اب لوگوں سے بہت پیار ملتا ہے۔

عاصم اظہر نے بتایا کہ ان کے فیملی کے افراد موسیقی کے ہی شعبے سے تعلق رکھتے تھے اس لیے انہوں نے اس شعبے میں قدم رکھا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ جسٹن ٹمبر اور مائیکل جیکسن، بیک اسٹریٹ بوائز وغیرہ سے متاثر ہوئے جبکہ پاکستانی گلوکاروں میں سجاد علی، ہارون اور فاخر سے انسپریشن لی۔۔



تازہ ترین