کھیل

رضوان کی کپتانی میں بابر سمیت کونسے مشہور کھلاڑی کھیلیں گے؟

'وینکوور نائٹس' نے محمد رضوان کو کپتانی سونپ دی۔

Web Desk

رضوان کی کپتانی میں بابر سمیت کونسے مشہور کھلاڑی کھیلیں گے؟

'وینکوور نائٹس' نے محمد رضوان کو کپتانی سونپ دی۔

(فوٹو: فیس بک)
(فوٹو: فیس بک)

کرکٹ شائقین اب بہت جلد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلتے دیکھ سکیں گے۔

گلوبل ٹی20 کینیڈا لیگ کی فرنچائز 'وینکوور نائٹس' نے محمد رضوان کو کپتان کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، جس کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔

وینکوور نائٹس نے محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے انہیں 'سر' کا خطاب بھی دیا۔

فیس بک پوسٹ میں وینکوور نائٹس کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا 'سنو، سنو! وینکوور نائٹس نے جی ٹی 20 سیزن 4 کے لیے سر محمد رضوان کو اپنا کپتان منتخب کیا ہے، اپنی زوردار بلے بازی اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ وہ ہمیں فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے تیار ہیں، نائٹس! مقابلے کے لیے تیار ہو جاؤ'۔

(اسکرین شاٹ: فیس بک)
(اسکرین شاٹ: فیس بک)

نیوزی لینڈ کے مائیکل ریپن، جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریس، نمیبیا کے روبن ٹرمپ مین اور گیانا کے جیریمی گورڈن بھی 'وینکوور نائٹس' کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی، جس میں پاکستان کے 7 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ان 7 کرکٹرز میں بابر، رضوان، آصف علی، محمد عامر، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز شامل ہیں۔

محمد نبی، سنیل نارائن، شکیب الحسن رحمٰن اللہ گرباز، ڈیوڈ ویز، حضرت اللہ زازئی، ڈیوڈ وارنر اور کارلوس براتھویٹ جیسے دیگر بین الاقوامی کرکٹرز بھی لیگ کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین