اسکینڈلز

خلیل الرحمان قمر کو نعمان اعجاز سے شدید نفرت کیوں؟

لکھاری نے سینئر اداکار کے لیے انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے۔

Web Desk

خلیل الرحمان قمر کو نعمان اعجاز سے شدید نفرت کیوں؟

لکھاری نے سینئر اداکار کے لیے انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے۔

پاکستان کے نامور لکھاری اور خواتین کے حوالے سے متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور خلیل الرحمان قمر نے پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز سے کھلے عام اپنی شدید نفرت کا اظہار کردیا۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام مکالمہ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے کئی دیگر موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ پاکستانی اداکار نعمان اعجاز سے سخت نفرت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میزبان عائشہ جہانزیب  کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی خلیل الرحمان نے کسی سے نفرت کی؟

جواب میں لکھاری نے آؤ نہ دیکھا تاؤ فوراً ہی اداکار نعمان اعجاز کا نام لے لیا۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ’پوری دنیا میں صرف ایک ہی شخص ہے جس سے میں واقعی نفرت کرتا ہوں، اور وہ ہے نعمان اعجاز۔’

انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ایک اداکار کے طور پر نعمان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہوں لیکن وہ اس قابل ہی نہیں کہ اس سے محبت کی جائے وہ  ایک ذلیل انسان ہے’۔

لکھاری کا کہنا تھا کہ’وقت یہ بات ثابت کردے گا کہ میں بلا وجہ کسی سے نفرت نہیں کرتا،کیونکہ میں نفرت کرنے والا شخص نہیں ہوں، لیکن میں سینے پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ اس شخص سے مجھے شدید نفرت ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ’ انہوں نے نعمان کو اپنے ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا کیونکہ وہ بہت منفی کردار تھا اور گھٹیا آدمی ہی اس کردار کو بخوبی اداکرسکتا تھا’۔

واضح رہے کہ ایک موقع پر اداکار نعمان اعجاز نے بھی دو ٹوک تنقید کرتے ہوئے خلیل الرحمان کو 'ذہنی طور پر بیمار شخص' قرار دیا تھا۔

تازہ ترین