فلم / ٹی وی

فلم ’کالکی 2898 AD‘ نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کمالیے

’کالکی 2898 AD‘ نے بھری اونچی اُڑان

Web Desk

فلم ’کالکی 2898 AD‘ نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کمالیے

’کالکی 2898 AD‘ نے بھری اونچی اُڑان

فلم کا اگلا ہدف 1000 کروڑ
فلم کا اگلا ہدف 1000 کروڑ

27 جون کو ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898 AD‘ فلم بینوں کی جانب سے ملنے والی زبردست پذیرائی کیساتھ ہی باکس آفس پر بھی آگ لگانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھاس، امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن کی فلم کالکی 2898 AD نے دنیا بھر کے باکس آفس سے تقریباً 500 کروڑ روپے کا بزنس کرتے ہوئے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی جاری کردہ رپورٹس کے  مطابق فلم کالکی 2898 AD نے صرف اتوار کے روز ہی تقریباً 85 کروڑ روپے کمائے۔ فلم کی زبردست اوپننگ ویک کلیکشن میں سب سے زیادہ حصہ‘ تیلگو اسکریننگ‘ نے ڈالا۔ 

 رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کا دنیا بھرسے  1000 کروڑ روپے زائد بزنس کرنے کا  امکان ہے جس کے حوالے سے فلم گرو  باکس آفس پر فلم کی  آخری کلیکشن کے منتظر ہیں۔

فلم کالکی کا تیسری بڑی اوپنر فلم کا اعزاز:

سپر اسٹار پربھاس کی  فلم کالکی 2898 AD نے ہندوستانی سنیما میں تیسری سب سے بڑی اوپنر بن کر باکس آفس پر تاریخ رقم کی ہے۔

فلم نے اپنے پہلے دن عالمی سطح پر 191 کروڑ روپے کماکر  KGF 2 (159 کروڑ)، سالار (158 کروڑ)، لیو (142.75 کروڑ)، ساہو (130 کروڑ) اور جوان (129 کروڑ) کے عالمی اوپننگ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے  فلم  ’RRR‘ اب بھی 223 کروڑ روپے کی اوپنگ کلیکشن کے ساتھ سب سے بڑی انڈین اوپنر فلم ہےجس کے بعد 217 کروڑ روپے  کی کلیکشن کے ساتھ فلم ‘باہوبلی 2‘  کا دوسرا نمبر ہے۔

تازہ ترین