فلم / ٹی وی

برزخ کا ٹریلر آؤٹ، مشکوک کہانی نے سب کو خوفزدہ کردیا

’برزخ‘ کا ٹریلر دیکھنے والوں کو خوفزدہ کرگیا

Web Desk

برزخ کا ٹریلر آؤٹ، مشکوک کہانی نے سب کو خوفزدہ کردیا

’برزخ‘ کا ٹریلر دیکھنے والوں کو خوفزدہ کرگیا

برزخ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
برزخ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستانی آن اسکرین جوڑی فواد خان اور صنم سعید کی نئی ویب سیریز کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ڈراما ’زندگی گلزار ہے‘ میں بہترین آن اسکرین جوڑی بن کر سامنے آنے والے فواد خان اور صنم سعید جلد نئی ویب سیریز ’برزخ‘ میں جلوہ گر ہونگے جو 19 جولائی کو زندگی کے یوٹیوب چینل اور ZEE5 پر ریلیز کی جائے گی۔

‘برزخ‘ کو عاصم عباسی نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے، جو ماضی کی ہٹ سیریز ’چوڑیلز‘ اور ’کیک‘ کا بھی حصہ رہے ہیں جو آسکر کے لیے 2018 میں پاکستان کی باضابطہ انٹری تھی۔

جہاں ’برزخ‘ کے ٹیزرز اور پوسٹرز سوشل میڈیا تعریف کے ٹوکرے سمیٹتے نظر آئے وہیں اب اس کا آفیشل ٹریلر بھی ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکا ہے۔

زی زندگی کے یوٹیوب چینل پر ’برزخ‘ کا ٹریلیز ریلیز کیا گیا جس میں بے انہتا مشکوک قسم کی کہانی دکھائی جارہی ہے جو دیکھنے والے کو ایک سیکنڈ بھی خود سے توجہ ہٹانے نہیں دے رہی۔

’برزخ‘ میں ایک 76 سالہ بزرگ اپنے بچوں اور نواسوں نواسیوں اور پوتے پوتیوں کو ایک تقریب کی دعوت دیتا ہے اور وہ تقریب اس بزرگ کی اپنی زندگی کی پہلی محبت سے شادی کی ہے لیکن ان کی پہلی محبت مرچکی ہے اور اب وہ اس کی روح سے شادی کر رہے ہیں۔

ٹریلر دیکھنے کے بعد ناظرین محبت میں جنون اور مرنے کے بعد پیش آنے والے معاملات کے حوالے سے سوچنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

ٹریلر کے آغاز پر فواد خان کو کار میں سوار ہو کر ایک پہاڑی راستے کا سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور سڑک کے کارنر پر لگے بورڈ پر لکھا دکھایا گیا ’لینڈ آف نو وئیر‘ یعنی ’وہ زمین جہاں کچھ بھی نہیں‘۔

پورے ٹریلر میں کچھ واضح کرنے کے بجائے مختلف اشارے دیے گئے ہیں تاکہ دیکھنے والے اپنے اپنے حساب سے ویب سیریز کی کہانی کو سوچیں لیکن یہ ٹریلر ویوورز کو کافی حد تک خوفزدہ کرچکا ہے کیونکہ اس میں ممکنہ طور پر جنات اور موت کے حوالے سے دکھایا جائیگا۔

مارچ 2023 میں ویب سیریز ’برزخ ’ کو فرانس میں ہونے والے سیریز مینیا فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا، ’برزخ‘ وہ واحد ویب سیریز تھی جسے ساؤتھ ایشیا سے منتخب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شائقین کو اس ویب سیریز سے بڑی امیدیں ہیں کیونکہ صنم اور فواد طویل مدت بعد اسکرین شیئر کرتے دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین