فلم / ٹی وی

گیت ‘دیوانگی دیوانگی‘ کیلئے تبو کو کنگ خان نے قیمتی تحفہ دیا؟

اداکارہ نے مداحوں سے شیئر کردیا

Web Desk

گیت ‘دیوانگی دیوانگی‘ کیلئے تبو کو کنگ خان نے قیمتی تحفہ دیا؟

اداکارہ نے مداحوں سے شیئر کردیا

اداکارہ نے مداحوں راز کی بات سے شیئر کردی
اداکارہ نے مداحوں راز کی بات سے شیئر کردی

ہدایت کار و کوریوگرافر فرح خان کی  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ بنائی گئی  مشہور فلم ‘اوم شانتی اوم‘ آج بھی مداحوں کی پسندیدہ رومانوی فلم ہے۔

’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رُخ خان اور دیپیکا کی زبردست جوڑی کے ساتھ فلم کا گانا ‘دیوانگی دیوانگی‘ فلم کی وجۂ شہرت بنا جس میں بیک وقت 34 سے زائد بالی وڈ ستاروں  نے کیمیو دیا۔ 

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ  تبو نے اسٹارز سے بھرے گانے ‘دیوانگی دیوانگی‘ کا حصہ بننے کا اپنا تجربہ مداحوں سے شیئر کیا۔

 اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’شاہ رخ خان  نے گانے  میں اپیئر ہونے والے  تمام سلیبریٹیز کو دل کھول کر مہنگے تحائف دیے جس میں، میں بھی شامل تھی۔

 تبو نے گانے میں اپنے کیمیو رول کے حوالے سے بتایا کہ بہت سے مداح مجھے اور شاہ رُخ کو  ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے جن کا خواب ہم نے فلم ‘اوم شانتی اوم‘ کے ذریعے پورا کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے کہا کہ ‘صرف یہی نہیں گانے میں اپنا حصہ ادا کرنے پر مجھے فلم کی ڈائیریکٹر فرح خان کی جانب سے مہنگے کپڑے اور  شاہ رخ خان کی طرف سےتمام ستاروں کو قیمتی  تحائف بھی دیے گئے‘۔

واضح رہے کہ فلم ‘اوم شانتی اوم‘ کے گانے دیوانگی  دیوانگی میں سلمان خان، سیف علی خان، گووندا،سنجے دت، پریانکا چوپڑا، رانی مکھرجی، شبانہ اعظمی، ودیا بالن، سشمیتا سین، زید خان، جیتندر اور تشار کپور سمیت دیگر ستارے گانے پر اپنے اپنے منفرد انداز میں رقص کرتے دکھے۔

تازہ ترین