انڈیا

بھارت، شدید بارشوں میں مگرمچھ نے خوف و ہراس پھیلادیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

بھارت، شدید بارشوں میں مگرمچھ نے خوف و ہراس پھیلادیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ساحلی ضلع رتناگیری کی سڑک پر ٹہلتے بڑے مگرمچھ نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سڑک پر ایک بڑے مگر مچھ کو ٹریفک کے بیچ و بیچ ٹہلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو کو مسافروں نے اپنی گاڑی سے ریکارڈ کیا جس میں یہ مگر مچھ واضح طور پر دیکھا گیا جو شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ  یہ مگر مچھ قریبی ’دریائے شیوا’ سے نکل کر شہر کی جانب گھس آیا  ہے، جو بہت سے مگرمچھوں کا گھر جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ  رتناگیری ضلع کے دیگر حصوں میں پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل بارش ہوئی جس کی وجہ سے دریا کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رتناگیری ضلع میں 2 جولائی تک بارش جاری رہے گی۔

تازہ ترین