اسکینڈلز

’چلتے چلتے‘ سے ایشوریا کو شاہ رخ خان نے کیوں نکالا؟

سلمان خان کی فلم سیٹ پر ہنگامہ آرائی کا خمیازہ ایشوریا نے اٹھایا

Web Desk

’چلتے چلتے‘ سے ایشوریا کو شاہ رخ خان نے کیوں نکالا؟

سلمان خان کی فلم سیٹ پر ہنگامہ آرائی کا خمیازہ ایشوریا نے اٹھایا

چلتے چلتے میں رانی مکھرجی کی کاسٹنگ کیسے ہوئی؟
چلتے چلتے میں رانی مکھرجی کی کاسٹنگ کیسے ہوئی؟

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بالی وڈ فلم ’چلتے چلتے‘ کی شوٹنگ روک کر اداکارہ ایشوریا رائے کو نکال دینے پر افسردگی کا اظہار کردیا۔

سال 2003 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘چلتے چلتے‘ میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے لیکن رانی مکھرجی کا کردار پہلے ایشوریا رائے کو آفر ہوا تھا اور فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی تھی۔

ایشوریا رائے اور سلمان خان فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے تھے اور مارچ 2002 میں ایشوریا نے بریک اپ کا فیصلہ کیا۔

فلم ’چلے چلے‘ کی شوٹنگ جاری تھی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایشوریا رائے کو کاسٹ کیا گیا تھا اور غصے میں آگ بگولا سلمان خان نے فلم سیٹ پر خوب ہنگامہ مچایا۔

سیٹ پر ہونے والی اس لڑائی کو دیکھ کر فلم کے ہدایتکار عزیز مرزا نے شوٹنگ رکوادی جس کے بعد سلمان خان اور ایشوریا رائے نے شاہ رخ خان سے اس حرکت کی معافی بھی مانگی اور ایشوریا کو فلم میں رکھنے کا فیصلہ کنگ خان کے ہاتھوں میں دے دیا لیکن کافی سوچنے کے بعد ایشوریا رائے کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا۔

ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا کہ ’اس فلم میں پہلے ایشوریا رائے تھیں پھر رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنے کی وجہ سے اسکرپٹ میں کتنی تبدیلی کی گئی؟

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ نہیں کوئی خاص نہیں کیوں کہ کردار کی مانگ بس ایک خوبصورت دکھنے والی اچھی اداکارہ تھی اور میں اور ایشوریا اگر یہ کردار ادا کرتے تو بھی بہت اچھا ہوتا کیونکہ ہم دیوداس جیسی فلمیں کرچکے تھے لیکن ہاں یہ کردار کوئی بھی خوبصورت اداکارہ کر سکتی تھی لیکن رانی نے بھی اس کردار کو بخوبی نبھایا‘۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ’اس فلم سے ایشوریا رائے کو نکال دینے سے مجھے بے حد افسوس ہوا تھا کیونکہ میں اور ایشوریا جوش، محبتیں اور دیوداس جیسی سپر ہٹ فلمیں کرچکے تھے اور ایشوریا ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ میری سب سے پسندیدہ کو ورکر بھی ہیں اور اس لیے مجھے خود بہت افسوس ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ بطور پروڈیوسر میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے کیونکہ میں اکیلا کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا تھا بلکہ پوری ٹیم اور کمپنی جو ہمارے ساتھ جڑی ہوئی تھی سب کو مل کر فیصلہ لینا تھا، دس سے گیارہ لوگوں نے یہ فیصلہ لیا کہ ایشوریا رائے کو فلم سے نکال دیا جائے اور بطور پروڈیوسرز ہم نے بھی اچھا نہیں کیا لیکن اس وقت یہ فیصلہ کمپنی کی ساکھ بچانے کیلئے کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے تو مجھے تو یہ فیصلہ لیتے ہوئے بہت افسوس ہوا اور جو کچھ سیٹ پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا‘۔

تازہ ترین