انفوٹینمنٹ

کُشا کپیلا اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑیں

اداکارہ نےطلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری جاری کردی

Web Desk

کُشا کپیلا اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑیں

اداکارہ نےطلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری جاری کردی

اداکارہ نےطلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری جاری کردی
اداکارہ نےطلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری جاری کردی

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ کشا کپیلا نے حال ہی میں ایک روسٹ شو میں شرکت کی جہاں کامیڈین ‘سمے رائنا‘ نے  انہیں سابقہ شوہر  زوراور سنگھ اہلووالیا سے طلاق لینے کے معاملے  پر کافی زیادہ روسٹ کیا۔

یوٹیوب پر جاری ‘پریٹی گڈ روسٹ شو S1‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں سمے رائنا نے سٹیج پر آتے ہی اداکارہ کشا کو ان کے وزن،شادی اور طلاق پر شدید روسٹ کیا صرف یہی نہیں شو میں کیے گئے چند  تبصرے انتہائی سخت ہونے کے باعث شو انتظامیہ کی جانب سے سینسر بھی کردیئے گئے۔

سوشل میڈیا پر روسٹ شو کی کلپس وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے کامیڈین ‘سمے رائنا‘ کو روسٹنگ کے دوران پرسنل ہونے کی وجہ سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے بعد  اداکارہ کوشا کپیلا نے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں کو کہا کہ ‘پُرسکون ہوجائیں میں نے اُس شو کو دل پر نہیں لیا آپ بھی نہ لیں‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے اپنی اسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کہا کہ ‘یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ لوگ میری ذاتی زندگی کو لیکر سنجیدہ کمنٹ پاس کررہے ہیں سب جاننا چاہتے ہیں کہ میری طلاق کیوں ہوئی ہے مجھے لگتا ہے میں جس دن  صحیح سمجھوں گی  تو اِس معاملے پر کھل کر بات کروں گی‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میرے چاہنے والے مجھے کسی دن ایک مشہور پوڈکاسٹ پر دیکھیں گے جہاں میں اپنی زندگی کے ہر پہلو پر بات کروں گی تاہم تب تک میری سوشل میڈیا  پروفائل میری ان تمام خواتین فالورز کیلئے ایک محفوظ جگہ ہے جو اپنی زندگی کی کئی ان کہی جنگیں لڑرہی ہیں‘۔

واضح رہے اداکارہ کشا نے سابقہ شوہر زوراور سے 2017 میں شادی کی تھی جس کے بعد   2023 میں جوڑے نے انسٹاگرام کی ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین