بالی ووڈ

کنگ خان کی کار کس نے ضبط کی؟ جوہی چاولہ کا انکشاف

اداکارہ نے شاہ ر‘خ خان کے ابتدائی دن مداحوں سے شیئر کردیے

Web Desk

کنگ خان کی کار کس نے ضبط کی؟ جوہی چاولہ کا انکشاف

اداکارہ نے شاہ ر‘خ خان کے ابتدائی دن مداحوں سے شیئر کردیے

کنگ خان کی کار کس نے ضبط کی؟ جوہی چاولہ کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے ساتھی اداکار  شاہ رخ خان کے کریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

اداکارہ جوہی چاولہ 90 کی دہائی سے بالی وڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی قریبی دوست ہیں۔ دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اورآج کل اداکارہ جوہی چاولہ کنگ خان کے ہمراہ انڈین پریمیئر لیگ  (آئی پی ایل ٹیم) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کی شریک مالک ہیں۔

 دونوں سپر اسٹارز نے ایک دوسرے کے اسٹرگلنگ ڈیز کے تمام مراحل کو قریب سے دیکھا ہے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے مداحوں سے شاہ رخ خان کے کریئر کے ان دنوں کو شیئر کیا جب وہ مالی طور پر مستحکم نہیں تھےاور ان کی گاڑی ان سے چھین لی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جوہی چاولہ کا کہنا تھاکہ ‘مجھے  شاہ رخ کے کریئر کے وہ دن آج بھی یاد ہیں جب ممبئی میں ان کا کوئی گھر نہیں تھا۔ شاہ رُخ خان  یونٹ کا کھانا کھاتے تھے وہیں کی چائے پیتے تھے اور سب کے ساتھ بالکل گھل مل کے ہنسی مذاق کرتے تھے‘۔

اداکارہ  نے کہا کہ ‘شاہ رخ خان  خانہ بدوشی کی زندگی گزارتے تھے اور دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے دو، تین شفٹوں میں کام کرتے تھے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کے پاس اپنی کار کی EMI ادا کرنے کے بھی پیسے نہیں تھے جسکی وجہ سے بینک نے ان کی گاڑی  بھی چھین لی تھی اور ان کے کے پاس کچھ بھی نہیں بچا تھا‘۔

جوہی نے مزید بتایا کہ‘ جس دن اداکار کی گاڑی ضبط ہوئی وہ اس دن وہ سیٹ پر بہت اداس آئے تھے لیکن آج دیکھیں وہ  کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں‘۔ 

جوہی چاؤلہ نے شاہ رُخ خان کی مدد کیسے کی؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

2015 میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے مداحوں کو بتایا تھا کہ میری پہلی جیپ  جو میں نے فلم  ‘راجو بن گیا جنٹلمین‘کی شوٹنگ کے دوران خریدی تھی پیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث بینک نے ضبط کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے فلم کے باقی شوٹ کے لیے اپنی گاڑی دے دی تھی‘۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ‘ایک عرصے بعد جب میں فلم  ‘تریمورتی‘ کی شوٹنگ کے لیے ایک پہاڑی اسٹیشن پر موجود تھا میں نے دیکھا اوکشن میں ایک کار نیلامی کے لیے کھڑی ہے اور حیران کُن طور پر وہ میری کار تھی  جسے دیکھ کر میں نے یاد کیا کہ میں اس کار میں اداکار جیکی شروف کے ساتھ گھوما کرتا تھا۔

تازہ ترین