کھیل

ویرات کوہلی کے بارے میں عمران خان کا پرانا بیان وائرل

کوہلی پریشر میں بہت اچھا کھیلتے ہیں، عمران خان

Web Desk

ویرات کوہلی کے بارے میں عمران خان کا پرانا بیان وائرل

کوہلی پریشر میں بہت اچھا کھیلتے ہیں، عمران خان

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد ان کے بارے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویرات کوہلی نے ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل 7 رنز سے جیتنے کے بعد ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اُن کے بارے میں عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 'ویرات کوہلی ایک آل راؤنڈر بیٹسمین ہیں، اچھا بیٹسمین بننے کے لیے 3 چیزیں چاہئیں، ایک ٹیلنٹ اور دوسرا ٹیکنیک'۔

انہوں نے کہا کہ 'ویرات کوہلی کے اسٹروکس میں ناپ تول کر کھیلنے والی گیم نظر آتی ہے، ایسے ہی مارتے نہیں رہتے، ہٹنگ نہیں کرتے، اسٹروک پلے کرتے ہیں'۔

عمران خان نے کہا کہ 'تیسری چیز ٹمپرامنٹ ہے، ٹمپرامنٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی اننگ کو مینیج کیسے کرتے ہیں اور پھر آپ پریشر کیسے لیتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ویرات کوہلی کا جو ٹمپرامنٹ ہے، وہ پریشر میں بہت اچھا کھیلتے ہیں'۔

ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے موازنے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ 'یہ فیصلہ آنے والے چند برس میں ہی ہوگا کہ ان کا موازنہ کیسے ہوسکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'سچن ٹنڈولکر کا کافی لمبا کریئر تھا اور انہوں نے طویل وقت تک پرفارم کیا ہے، آئندہ 2، 3 برس بعد ہوسکتا ہے ویرات کوہلی اُن سے بھی بہتر ہوجائیں'۔

عمران خان نے پیش گوئی کی تھی کہ 'اگر ویرات کوہلی، سچن ٹندولکر سے بھی بہتر ہوگئے تو پھر وہ All time greats کی طرف جارہے ہیں'۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کے نمایاں کھلاڑی رہے ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو دوسرا T20 ورلڈ کپ جتانے میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ 

تازہ ترین