انفوٹینمنٹ

انوشے اشرف کا دولہا کون؟ منہ دکھائی ہوگئی

اداکارہ نے اپنے فینز کو دولہے کا چہرا بھی دکھادیا

Web Desk

انوشے اشرف کا دولہا کون؟ منہ دکھائی ہوگئی

اداکارہ نے اپنے فینز کو دولہے کا چہرا بھی دکھادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ آر جے  اور ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے اچانک نکاح کی خبر شیئر کرنے کے ساتھ اپنے فینز کو دولہے کا چہرہ بھی دکھادیا۔

گزشتہ شب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے اشرف نے معنی خیز پیغام کیساتھ تصاویر جاری کیں تھیں جس میں انہیں شیشے کے کام والی سفید عروسی ساڑھی میں ملبوس دیکھا گیا۔

گواہوں اور شوبز سے وابستہ نامور فنکاروں کی موجودگی میں انوشے اشرف کو نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران انکے ہاتھ میں ایک لیپ ٹاپ بھی موجود تھا جو اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ اس جوڑے نے آن لائن نکاح کیا ہے۔

اگرچہ کی اس پوسٹ میں انوشے نے سولو تصاویر کے ساتھ فیملی فوٹوز شیئر کی تھیں جس میں انکے دولہے کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا تاہم چند ہی لمحوں بعد دلہنیا نے فینز کو ہمسفر کی منہ دکھائی بھی کرادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے اشرف نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں کسی سیاحتی مقام پر پوز دیتے دیکھا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دولہے کی جھلک دکھاتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ،’یہ میرا دولہا ہے اور انکی تصاویر جلد ہی اپلوڈ کرونگی۔’

اسی کے ساتھ دیگر اسٹوریز میں انوشے نے نکاح کی تقریب سے اپنے شوہر کی دیگر تصاویر بھی جاری کی جس میں دولہے کے مزاحیہ پوز بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگر چہ کہ اداکارہ کے دولہے کی دیگر تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں ہیں تاہم  انوشے کے مطابق انکا نکاح ’شہاب رضا مرزا’ نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

انوشے اشرف کے اچانک نکاح کرنے پر سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے اور اس نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی پر مبارکباد دیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین