وائرل اسٹوریز

ایتھلیٹ شوہر شعیب ملک کے ہمراہ ثنا جاوید کی ورک آؤٹ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی جِم روٹین دیکھ کر حیران

Web Desk

ایتھلیٹ شوہر شعیب ملک کے ہمراہ ثنا جاوید کی ورک آؤٹ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی جِم روٹین دیکھ کر حیران

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  ثناء جاوید نے شوہر  شعیب ملک کے ہمراہ اپنی  ورک آؤٹ روٹین مداحوں سے شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکارہ کو شعیب ملک کے ساتھ مشکل ترین ویٹ ٹرینگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ثناء  اور کرکٹر شعیب ملک کی جم ٹریننگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو کو سب سے پہلے جوڑی کے جِم انسٹرکٹر ‘زریاب علی‘ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس کے بعد ویڈیو ثناء اور شعیب کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں نازک سی اداکارہ ثنا کو اپنے ایتھلیٹ شوہر کے ہمراہ پھرتیلے انداز میں جم انسٹرکٹر کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے  دونوں سلیبریٹیز کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک 20 جنوری 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اس سے قبل شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جب کہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جیسوال کی اہلیہ تھیں۔

تازہ ترین