کھیل

ورلڈکپ میں فتح، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم پر نوٹوں کی بارش کردی

انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جے شاہ

Web Desk

ورلڈکپ میں فتح، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم پر نوٹوں کی بارش کردی

انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جے شاہ

(فوٹو: اے پی)
(فوٹو: اے پی)

بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 29 جون کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کو ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دے کر اپنا دوسرا ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا۔

بھارت نے مخالف ٹیم جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جسے مقررہ 20 اوورز میں وہ پورا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تاریخی فتح کے بعد بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے پوری بھارتی ٹیم، کوچز اور تمام معاون عملے کے لیے 125 کروڑ روپے کی بھاری انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

جے شاہ نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر یہ اعلان پوری ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

جے شاہ نے لکھا کہ 'مجھے آئی سی سی مینز T20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر بھارتی ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی صلاحیت، عزم اور اسپورٹسمین شپ کا مظاہرہ کیا، اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد'۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بھی فاتح بھارتی ٹیم کے لیے 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا جاچکا ہے، پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً 68 کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے۔

یہ ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں اب تک کسی بھی فاتح ٹیم کو دی جانے والی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

تازہ ترین