انفوٹینمنٹ

'کبھی میں، کبھی تم' کی جھلک مداحوں کو متاثر نہ کرسکی

چند مداحوں کو ہانیہ عامر کی اداکاری بھی پسند نہیں آئی۔

Web Desk

'کبھی میں، کبھی تم' کی جھلک مداحوں کو متاثر نہ کرسکی

چند مداحوں کو ہانیہ عامر کی اداکاری بھی پسند نہیں آئی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کئی سال بعد معروف اداکار فہد مصطفیٰ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ سے ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کررہے ہیں جو جلد ہی نجی ٹی وی چینل پر ’برنس روڈ کے رومیو جولیٹ‘ کی جگہ نشر کیا جائے گا۔ 

ڈرامے میں ان کے مدِ مقابل ہانیہ عامر ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں، اس کی کہانی معروف رائٹر فرحت اشتیاق نے لکھیجبکہ ہدایات بدر محمود نے دی ہیں۔ 

فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی شو کے پروڈیوسر ہیں، ڈراما نجی ٹی وی چینل کے لیے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کا پروجیکٹ ہے۔

اس ڈرامے میں کی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے علاوہ بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، عماد عرفانی، مایا خان، عینی زیدی اور توثیق حیدر شامل ہیں۔

مداحوں کا ردعمل

 اس آنے والے سیریل پہلا منظر، ٹیزر اور ٹریلر لانچ کیا جاچکا ہے، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مداح ڈرامے کے ٹیزر کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور ڈرامے کے منتظر ہیں۔

تاہم بعض ناظرین ڈرامے کی جھلک سے بالکل بھی متاثر نظر نہیں آئے اور ان کے مطابق  مطابق اس ڈرامے میں پیش کرنے کے لیے کوئی انوکھی چیز نہیں ہے۔

کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی امید افزا لگ رہی ہے لیکن مرکزی کردار کوئی اور اداکار ادا کر سکتا تھا جو ہانیہ عامر کی عمر کے ساتھ موزوں نظر آتا ہے، جیسے وہاج علی یا بلال عباس۔

کچھ شائقین کے مطابق یہ کہانی بھارتی فلم 'ویک اپ سِد' کا چربہ ہے۔

 ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ کورین ڈراما ہیلر کی کاپی ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اس کا موازنہ بھارتی فلم 'چلتے چلتے' سے کیا۔

 بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر سے بڑے لگ رہے ہیں جبکہ چند مداحوں کو ہانیہ عامر کی اداکاری بھی پسند نہیں آئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر اس ڈرامے میں اپنی اداکاری سے ناراض ہیں‘۔

تازہ ترین