کھیل

بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

ایئرپورٹ بند، پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔

Web Desk

بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

ایئرپورٹ بند، پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔

بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

بارباڈوس میں سمندری طوفان بیریل گزشتہ روز شدت اختیار کر گیا جس کے سبب بارباڈوس ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے اور ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم ایونٹ ختم ہونے کے بعد بھی ہوٹل میں مزید ٹھہرنے پر مجبور ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان 'بیرل' آج بارباڈوس سے ٹکرائے گا، لہٰذا بارباڈوس ایئرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔

قبل ازیں بیرل کو تیسرے درجے کا سمندری طوفان قرار دیا جارہا تھا، جس کے بارباڈوس سے ٹکرانے کے بعد تباہ کن اثرات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

تاہم بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کے مطابق بیرل طوفان اب مزید شدت اختیار کر چکا ہے اور اسے اب چوتھے درجے کا سمندری طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

وکرانت گپتا نے 'ایکس' پر تازہ پوسٹ میں کہا کہ 'بارباڈوس ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے اور وہاں کرفیو جیسی صورتحال ہے، کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

انہوں نے مزید بتایا کہ 'اگلے چند گھنٹوں میں بیرل طوفان کے بارباڈوس سے ٹکرانے کا امکان ہے اور بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر ہی رہے گی'۔

اُن کا کہنا تھا کہ 'کچھ معلوم نہیں کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا ہوگا، (بھارتی ٹیم کے) ٹریول پلان کے بارے میں فی الحال کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا'۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بیرل طوفان 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ بارباڈوس سے ٹکرائے گا۔

تازہ ترین