ٹیکنالوجی

صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

مذکورہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے ویڈیو رابطے کو آسان بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔

Web Desk

صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

مذکورہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے ویڈیو رابطے کو آسان بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مختلف فیچرز کی آزمائش کرتا رہتا ہے۔ 

اب واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن (2.24.14.5) نے صارفین کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پیغامات کا فوری اور آسانی کے ساتھ جواب دیا جا سکے گا۔

مذکورہ اپ ڈیٹ، واٹس ایپ کے اندر ویڈیو رابطے کو آسان بنانے میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔

نیا شارٹ کٹ بٹن چیٹس میں ویڈیو پیغامات کے برابر میں رکھا جائے گا۔

اسا بٹن کو دبانے سے ریکارڈر کھل جائے گا جس کے بعد رپلائی بھیجنے کے لیے ویڈیو بنائی جاسکے گی۔

 اس نئی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ صارفین متعدد مینو آئٹمز کی طرف جانے سے بچ سکتے ہیں۔

تازہ ترین