کھیل

کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر شاہین آفریدی نے لب کشائی کردی

شاہین آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھی مبارکباد دی۔

Web Desk

کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر شاہین آفریدی نے لب کشائی کردی

شاہین آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھی مبارکباد دی۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل 7 رنز سے جیتنے کے بعد کیا۔

ویرات کوہلی تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کے نمایاں کھلاڑی رہے ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو دوسرا T20 ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔

35 سالہ کھلاڑی نے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں 59 گیندوں پر 76 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 177 کا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا جس کا بھارتی ٹیم نے بخوبی دفاع کیا۔

ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سے شاہین آفریدی سمیت متعدد شخصیات نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ویرات کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا 'ایک نمایاں ٹی20 کیریئر کا یادگار اختتام، بھارت کو ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد'۔

(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/شاہین آفریدی)
(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/شاہین آفریدی)

مزید برآں شاہین آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے ویرات کوہلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/شاہین آفریدی)
(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/شاہین آفریدی)

واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2008 میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم، 2011 میں کرکٹ ورلڈ کپ، 2013 میں چیمپئنز ٹرافی اور اب 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ رہے۔

ویرات کوہلی کے شاندار ٹی20 کیریئر کا آغاز 2010 میں ہوا، انہوں نے 125 انٹرنیشنل ٹی20 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 48.69 کی اوسط کے ساتھ 4 ہزار 188 رنز بنائے۔

تازہ ترین