کھیل

ہاردیک پانڈیا کا فتح کے بعد ٹرولرز کے خلاف بیان

ہاردیک پانڈیا نے 6 ماہ خاموشی سے تنقید سننے کی وجہ بتادی

Web Desk

ہاردیک پانڈیا کا فتح کے بعد ٹرولرز کے خلاف بیان

ہاردیک پانڈیا نے 6 ماہ خاموشی سے تنقید سننے کی وجہ بتادی

ناقدین کو خوش نہیں کرنا چاہتا تھا، ہاردیک پانڈیا
 ناقدین کو خوش نہیں کرنا چاہتا تھا، ہاردیک پانڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی افواہوں کے دوران ٹرول کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

میچ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ہاردیک پانڈیا کے اوور کی آخری گیند پر جیسے ہی ساؤتھ افریقہ کے بلے باز نے آخری رن لیا تو بھارتی پلیئرز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ لائیو میچ کے دوران دیکھا گیا کہ ہاردک پانڈیا، کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور محمد سراج بچوں کی طرح روتے رہے۔

بعدازاں ہاردیک پانڈیا نے میچ کے اختتام کے بعد دیے گئے انٹرویو میں ٹیم کی فتح اور کھلاڑیوں کی محنت کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ’ یہ فتح ہمارے لیے بہت معنیٰ رکھتی ہے، بے حد جذباتی ہورہا ہوں، ہم بہت محنت کر رہے تھے لیکن کہیں نہ کہیں کوئی کمی رہ جارہی تھی لیکن آج ہم نے وہ حاصل کرلیا جسکا حصول پوری قوم کی خواہش تھی‘۔

ہاردیک پانڈیا نے کہا کہ ’یہ میرے لیے بے حد خاص ہے کیونکہ جیسے میرے گزشتہ 6 مہینے گزرے ہیں، میں نے ایک لفظ نہیں کہا کیونکہ مجھے پتا تھا کہ اگر میں محنت کرتا رہا تو ہی میں کامیاب ہوسکتا ہوں اور اس طرح کا موقع مل جانا بہت خاص ہے‘۔

بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ’جتنے لوگ خوش ہورہے تھے میرے مشکل وقت پر مجھے ان کو خوشی نہیں دینی تھی اور نہ ہی کبھی دینے دوں گا‘۔

واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا پہلے انڈین پریمیئر لیگ میں ناقص کارکردگی کے باعث ٹرول ہوئے اور پھر ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی افواہیں پھیل گئیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر مزید ٹرولنگ کا سامنا رہا لیکن ہاردیک پانڈیا نے ٹرولنگ پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

تازہ ترین