انفوٹینمنٹ

مُنی اور نوازالدین صدیقی کی 9 سال بعد ملاقات کے چرچے

ویڈیو میں نواز الدین صدیقی فوراً منی کو نہیں پہچان پائے۔

Web Desk

مُنی اور نوازالدین صدیقی کی 9 سال بعد ملاقات کے چرچے

ویڈیو میں نواز الدین صدیقی فوراً منی کو نہیں پہچان پائے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی تھی وہیں اس فلم میں کردار ’مُنی‘ نے بھی ناظرین کے دل موہ لیے تھے۔

اس فلم میں ’مُنی‘ ایک پاکستانی بچی کا کردار تھا جسے نبھانے والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا اب کافی بڑی ہوچکی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خاصی متحرک بھی ہیں۔

 حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں مُنی اور نواز الدین صدیقی کی 9 سال بعد ملاقات ہوتے دیکھا گیا۔

ہرشالی نواز الدین صدیقی سے ملنے آئیں تو وہ اداکارہ کو ایک لمحے کو پہچان ہی نہ پائے اور مُنی کو اپنی مداح سمجھ بیٹھے۔

تاہم جیسے ہی انہوں نے اس چہرے کو پہچانا جس کے ساتھ انہوں نے فلم کی تھی تو فورا اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور منی سے بات چیت شروع کردی۔

ویڈیو میں ہرشالی ملہوترا نواز الدین صدیقی سے ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں۔

اس دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران دکھائی دیے، کیونکہ 9 سال قبل فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں جس مُنی کو دیکھا تھا اب وہ کچھ حد تک بدل تو گئی ہیں تاہم چہرے کی مسکراہٹ جوں کی توں ہے۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو کہ اداکار اور مُنی کی اداکاری کی تعریف کرتے اور 9 سال بعد اس ملاقات پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

تازہ ترین