پاکستان

پی آئی اے کا عمرے کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

15 جولائی تک رعایتی قیمتوں پر ٹکٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔

Web Desk

پی آئی اے کا عمرے کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

15 جولائی تک رعایتی قیمتوں پر ٹکٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

عمرہ کرنے کے خواہشمند پاکستانی اب 15 جولائی تک رعایتی قیمتوں پر ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عمرے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔

کرایوں میں کمی کے مطابق لاہور، اسلام آباد سے مدینہ کے دو طرفہ ٹکٹ کی قیمت 86 ہزار روپے جبکہ کراچی سے مدینہ تک دو طرفہ ٹکٹ کی قیمت 76 ہزار روپے ہوگی۔ مذکورہ نرخ ٹیکسوں کے علاوہ ہیں۔

اعلان کے مطابق کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کے دوطرفہ ٹکٹ کا کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا، جبکہ اسلام آباد اور لاہور سے مدینہ کے دو طرفہ ٹکٹ کا کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی آئی کی جانب سے کرایوں میں کمی کے اعلان سے قبل عمرہ کے ٹکٹ کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ آفر 15 جولائی تک مؤثر رہے گی۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں سال بھر عمرہ کی ادائیگی کی جاتی ہے، حال ہی میں عمرہ کا نیا سیزن شروع ہوا ہے، قبل ازیں دنیا بھر سے 18 لاکھ مسلمانوں نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کی۔ 

تازہ ترین