وائرل اسٹوریز

ظہیر اور سوناکشی کی خوبصورت ویڈیو کی دھوم

سوناکشی نے ظہیر کو ’گرین فلیگ’ قرار دے دیا

Web Desk

ظہیر اور سوناکشی کی خوبصورت ویڈیو کی دھوم

سوناکشی نے ظہیر کو ’گرین فلیگ’ قرار دے دیا

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کو ’گرین فلیگ’ کا لقب دے دیا۔

23 جون کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہونے والی شادی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو 7 سالہ محبت مل گئی۔

اس شادی میں دیرینہ دوست کو اپنا ہمسفر منتخب کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کو رجسٹرڈ  کرکے نئے باب کا آغاز کرلیا۔

دوسری جانب اس  شادی نے نہ صرف پورے بھارت میں دھوم مچائی بلکہ اسکی گونج پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی  تاحال سنائی دے رہی ہے، شادی اور گرینڈ عشائیہ کی خوبصورت تصاویر کے بعد اب سوشل میڈیا پر اس نوبیاہتا جوڑے کے دلکش ویڈیو کلپس نے ڈیرہ جمالیا۔

سوناکشی سنہا اپنے شوہر کیساتھ خوشگوار زندگی کا آغاز کرچکی ہیں جسکی جھلک انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ  ایک شاپنگ مال کے اندر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بظاہر تو اس ویڈیو میں اداکارہ نے اپنا چہرہ نہیں دکھایا لیکن  گرے شرٹ اور بلیک جینز میں ملبوس ظہیر کے ہاتھ میں اہلیہ کی سینڈل موجود تھی اور سوناکشی خود بغیر سینڈل کے ٹہلتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

سوناکشی نے خوبصورت لمحات پر مبنی اس ویڈیو کے کیپشن  میں لکھاکہ ’جب آپ نے ’گرین فلیگ’ سے شادی کی ہو‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ظہیر اقبال کو ٹیگ بھی کردیا۔

خیال رہے کہ ریلیشن شپ میں گرین فلیگ ایک ایسی اصطلاح ہے جو رومانوی رشتے میں زبردست مطابقت اور باہمی اعتماد کی علامت ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کرتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی اہلیہ کا خیال رکھنے اور انہیں ہر طرح کا آرام میسر کرنے پر ظہیر اقبال کیلئے تعریفوں کے پھول بھی نچھاور کررہے ہیں۔

تازہ ترین