صحت

زیتون کا تیل بیماریوں سے نجات کا اہم ذریعہ

زیتون کا تیل دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

Web Desk

زیتون کا تیل بیماریوں سے نجات کا اہم ذریعہ

زیتون کا تیل دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

زیتون کا تیل، فوٹو بشکریہ گوگل
زیتون کا تیل، فوٹو بشکریہ گوگل

زیتون کے تیل کو استعمال کرنے کے سینکڑوں جسمانی فوائد ہیں جس کی وجہ سے اس تیل کو طبی ماہرین ضروری طور پر استعمال کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس تیل کو استعمال کرنے سے انسانی صحت پر کیا مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دل کی صحت بہتر رہتی ہے

زیتون کے تیل میں مونوسیچوریٹڈ فیٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول یعنی صحت کے لیے مضر کولیسٹرول کے لیول کم ہوتے ہیں اور ایچ ڈی ایل یعنی صحت مند کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔

سوزش کم ہوتی ہے

زیتون کے تیل میں پولی فینولز پائے جاتے ہیں جن میں سوزش کش خصوصیات ہوتی ہیں۔ اس کمپاؤنڈ سے سوزش میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں، کینسر اور ایتھرائٹس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کم ہوتا ہے

زیتون کے تیل میں پائے جانے والے مونوسیچوریٹڈ فیٹس کی وجہ سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے، رگیں بہتر انداز میں کام کرتی ہیں اور خون کی نسوں میں سوزش کم ہوتی ہے۔

کینسر کا خطرہ ٹل جاتا ہے

زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کش کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے مخصوص اقسام کے کینسر جیسے چھاتی کا کینسر، آنت کا کینسر اور پروسٹیٹ کینسر ہونے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ زیتون کے تیل میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز سے فری ریڈیکلز نیوٹرلائز ہوتے ہیں اور کینسر سیلز کی پیداوار رکتی ہے۔

نظامِ انہضام بہتر ہوتا ہے

زیتون کے تیل میں قدرتی طور پر مونو سیچوریٹڈ فیٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہاضمے کی نالی کو چکناہٹ فراہم ہوتی ہے اور رفع حاجت کے مسائل ختم ہوتے ہیں۔ زیتون کے تیل سے رفع حاجت کی بیماریاں اور السر کا خطرہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔

وزن قابو میں رہتا ہے

زیتون کے تیل میں کیلوریز بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں تاہم اس تیل کی وجہ سے وزن کم ہوتا ہے اور وزن قابو میں رہتا ہے۔ زیتون کے تیل کو کھانے سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور بھوک نہیں لگتی۔

جلد بہتر ہوتی ہے

زیتون کے تیل میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کش کمپاؤنڈز کی وجہ سے جِلد آکسیڈیٹیو سٹریس اور یو وی ڈیمیج سے محفوظ رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں اور مجموعی طور پر جِلد بہتر رہتی ہے۔

عمر دراز ہوتی ہے

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کے تیل میں بنی ہوئی خوراک کو کھانے سے عمر دراز ہوتی ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی بیماریاں نہیں لگتیں۔ زیتون کے تیل میں پائے جانے والے صحت مند فیٹس، اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائیت سے صحت بھرپور رہتی ہے۔

تازہ ترین