انفوٹینمنٹ

عاصم اظہر بھی ویرات کوہلی کے شکر گزار

عاصم اظہر نے خصوصی پوسٹ جاری کر دی۔

Web Desk

عاصم اظہر بھی ویرات کوہلی کے شکر گزار

عاصم اظہر نے خصوصی پوسٹ جاری کر دی۔

عاصم اظہر نے خصوصی پوسٹ جاری کر دی، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
عاصم اظہر نے خصوصی پوسٹ جاری کر دی، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ لینے پر خصوصی پوسٹ جاری کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے حال ہی میں ویرات کوہلی کیساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا۔

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ کوہلی بھائی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلنز کرکٹ کے اپنے اس سفر کو کنگ کی طرح مکمل کرنے پر آپکو بہت بہت مبارک ہو۔ کرکٹ کے متوالے کے طور پر آپکو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتا ہوا دیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں۔شکریہ جو کچھ بھی آپ نے اس کھیل کیلئے آج تک کیا ہے، یہ ایک بہترین انداز ہے کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اور پاکستانیوں کی جانب سے آپ کو ڈھیروں پیار۔

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ آپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر میری طرف سے بہت بہت مبارکباد ہو۔

واضح رہے کہ  بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور23 کے مجموعی اسکور پر شرما کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رشبھ پنٹ بغیر کوئی رن اور سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے، اکشر پٹیل 31 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

تازہ ترین