دلچسپ و خاص

سانپوں کا جزیرہ، یہ خطرناک جزیرہ کہاں واقع ہے؟

اس جزیرے پر انسانوں کا داخلہ ممنوع قرار دےد یا گیا ہے۔

Web Desk

سانپوں کا جزیرہ، یہ خطرناک جزیرہ کہاں واقع ہے؟

اس جزیرے پر انسانوں کا داخلہ ممنوع قرار دےد یا گیا ہے۔

اس جزیرے پر انسانوں کا داخلہ ممنوع قرار دےد یا گیا ہے، فوٹو بشکریہ گوگل
 اس جزیرے پر انسانوں کا داخلہ ممنوع قرار دےد یا گیا ہے، فوٹو بشکریہ گوگل

دنیا میں ایک ایسا جزیرہ بھی ہے جہاں انسانوں کی جگہ سانپوں کی بادشاہت قائم ہے۔

سانپ جتنے خوبصورت ہوں، حقیقت یہ ہے کہ اتنے ہی زہریلے اور خطرناک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس جزیرے پر انسانوں کا داخلہ ممنوع قرار دےد یا گیا ہے۔

برازیل میں واقع سانپوں کے اس جزیرے کا نام ایلاڈا قیماڈا گرینڈے ہے جو برازیل کے ساحل سے کم و بیش 33 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس میں موجود ہے۔

مجموعی طور پر 106 مربع ایکڑ پر محیط سانپوں کے اس جزیرے میں صرف اور صرف گھنا جنگل، نوکیلی چٹانیں اور چاروں طرف سانپ ہی سانپ ہیں، جس سے اس جزیرے کا منظر نہایت خوفناک ہوجاتا ہے اور ایسا لگتا ہے یہ کوئی جہنم ہے۔

یہاں نہ کوئی انسان بستا ہے اور نہ بس سکتا ہے ۔جزیرے میں قائم خود کار لائٹ ہاؤس علاقے سے گزرنے کیلئے بحری جہازوں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ برازیلی بحریہ اس لائٹ ہاؤس کو کنٹرول کرتی ہے۔

اس لائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر خود کار 1920 میں بنایا گیا تھا۔ بحریہ کے اہلکار سال میں ایک بار صرف دیکھ بھال کیلئے لائٹ ہاؤس کا مشاہدہ کرنے آتے ہیں تاہم جزیرے میں پاؤں رکھنے سے پہلے خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔

ایک افواہ ہے کہ لائٹ ہاؤس میں جب ایک محافظ فیملی کے ساتھ رہتا تھا تو سانپوں نے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی سارے خاندان کو مارڈالا تھا۔

تازہ ترین