انفوٹینمنٹ

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، ورچوئل نکاح کی تصاویر وائرل

اداکارہ کا پوسٹ کے کیپشن میں معنی خیز پیغام

Web Desk

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، ورچوئل نکاح کی تصاویر وائرل

اداکارہ کا پوسٹ کے کیپشن میں معنی خیز پیغام

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

آر جے ،ٹی وی میزبان اور پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے ورچوئل نکاح کرکے شادی نہ کرنے پر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے اشرف نے پوسٹ جاری کی جس میں انہیں سادگی سے نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سفید اور سنہرے لباس میں ملبوس اداکارہ نے نکاح کے خاص موقع پر اپنے بازو  پر امام ضامن بھی باندھا ہواتھا جس پر ’یاعلی’ کے الفاظ موجود تھے۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں نکاح کے دستخط کرتے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر انکے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر ورچوئل نکاح کیا ہے۔

اگرچہ کہ انوشے نے ان تصاویر میں اپنے دولہا کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا پسند کیا ہے تاہم اسی کے ساتھ انکا معنی خیز پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نکاح کے پرمسرت موقع کی خوبصورت اور دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے انوشے اشرف نے پوسٹ کے کیپشن میں طنزیہ وار کرتے ہوئے ان لوگوں کو مخاطب کیا جو لوگ شادی نہ کرنے پر انہیں اکثر ٹوکتے تھے۔

انوشے اشرف نے لکھا کہ،’بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی۔’

دوسری جانب اس خوشی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو نکاح پرمبارکباد موصول ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین