انفوٹینمنٹ

بگ باس شو نہیں ایلوش اہم ہے، کٹاریا

انیل کپور کے ڈانٹنے کے بعد کٹاریا نے بڑی بات کہہ دی۔

Web Desk

بگ باس شو نہیں ایلوش اہم ہے، کٹاریا

انیل کپور کے ڈانٹنے کے بعد کٹاریا نے بڑی بات کہہ دی۔

انیل کپور کے ڈانٹنے کے بعد کٹاریا نے بڑی بات کہہ دی، فوٹو بشکریہ گوگل
انیل کپور کے ڈانٹنے کے بعد کٹاریا نے بڑی بات کہہ دی، فوٹو بشکریہ گوگل

مقبول بھارتی رئیلٹی شو بگ باس اوٹی ٹی سیزن 3 کے امیدوار لو کیش کٹاریا نے انیل کپور کی ڈانٹ کے بعد کہہ ڈالا کہ میرے لیے میرے دوست اہم ہیں۔

بگ باس کی حالیہ اقساط میں دیکھا گیا کہ ویکنڈ کے وار پر میزبان و اداکار انیل کپور نے شو میں شریک تمام امیدواروں کی ان کی غلطیوں پر کلاس لگ ڈالی۔اس دوران انہوں نے کٹاریا سے کہا کہ آپ اس سیزن میں گزشتہ سیزن کے فاتح اور اپنے دوست ایلوش یادو کے دم پر کھیل رہے ہیں جبکہ آپ کا اپنا کوئی وجود نہیں۔

انیل کپور نے کٹاریا سے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو کہیں آج کہ آپکو آپکی شخصیت اور کھیل کی وجہ سے ووٹ دیے جائیں تو کٹاریا نے ایسا ہی کہہ ڈالا مگر ویکنڈ کے وار کے بعد دیگر امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کٹاریا نے غصے میں کہا کہ انیل سر کی بات تو میں نے اس لیے مان لی کہ وہ بڑے ہیں اور اگر ان کی بات نہ مانتا تو گھر والے ناراض ہو جاتے۔ اس کے علاوہ میرے لیے میرے بھائی(بہترین دوست) ہی اہم ہیں اور یہ شو ان سے بڑا تھوڑی ہے۔

واضح رہے کہ ایلوش یادو بگ باس اوٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ہیں اور سوشل میڈیا پر کٹاریا پر یہ الزام عوام کی جانب سے لگایا جا تا ہے کہ گیم میں ان رہنے کیلئے یہ ایلوش کا نام لیتے ہیں اور ان ہی کی طرح گیم کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں کیونکہ کٹاریا و ایلوش بہت پرانے دوست ہیں جوکہ دن کا زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔

ایلوش صرف کٹاریا کو ہی نہیں بلکہ اپنے دیگر دوستوں کو بھی بھائی مانتا ہےاور یہی وجہ ہے کہ دن بھر ایک ساتھ گزارنے کی وجہ سے ان کا طرزِ زندگی، اندازِ بیاں ایک جیسا ہے۔

تازہ ترین