عالمی منظر

جوس کی بجائے کیڑے مار دوا پینے سے دو بچیاں دم توڑ گئیں

خاتون اپنی دونوں بیٹیوں کی موت پر غم سے نڈھال

Web Desk

جوس کی بجائے کیڑے مار دوا پینے سے دو بچیاں دم توڑ گئیں

خاتون اپنی دونوں بیٹیوں کی موت پر غم سے نڈھال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے  شہر نیڈلینڈز کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں جوس کے بجائے کیڑے مار دوا پینے سے دو لڑکیاں دم توڑ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے  شہر نیڈلینڈز کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جب مشیل لیمن نامی خاتون  اور اس کی دو بیٹیاں 12 سالہ اولیویا اور 11 سالہ ہننا نے تھوڑی مقدار میں کیڑے مار دوا پی لی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون اور اس کی بیٹیوں نے ابتدائی طور پر سیب کا جوس طلب کیا تھا لیکن بروقت سیب کا جوس میسر نہ ہونے کے بعد اس خاتون نے کرین بیری جوس کا انتخاب کرلیا۔

لیمن نے ایک مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا، ’ویٹر جو جوس لے کر آیا اور بالکل  کرین بیری کے جوس جیسا لگ رہا تھا۔لیکن جیسے ہی ان کی بیٹیوں نے ایک گھونٹ لیا فوراً ہی اس جوس کو تھوک دیا’۔

خاتون نے اس لمحے ریسٹورنٹ میں شور مچایا کہ 'یہ زہریلا ہے'۔ بعدازاں جب تصدیق کرنے کے لیے، مشیل لیمن نے اس جوس کو چکھا تو اس نے بھی اسے تھوک دیا۔

اس واقعہ کے بعد خاتون کے شوہر مارکس، جو ایک کیمیکل انجینئر تھے انہوں  نے محسوس کیا کہ اس کی بیٹیوں اور بیوی نے جو جوس پیا ہے وہ کرین بیری کا جوس نہیں تھا اور اسی شک کے بنیاد پر مارکس نے جوس کی بوتل دیکھنے کا مطالبہ کیا۔

کافی اصرار کے بعد جب جوس کی بوتل مارکس کے سامنے پیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس بوتل میں کیڑے مار دوا کیساتھ سیٹرونیلا تیل ملاہوا تھا کہ جو ایک خطرناک زہر تھا’۔

مذکورہ بوتل پر ایک لیبل بھی چسپاں تھا جس پر واضح طور پر لکھا ہوا موجود تھا کہ،’اگر اسے نگل لیا جائے، سانس کے ذریعے لیا جائے یا جلد کے ذریعے جذب کیا جائے تو یہ نقصان دہ ہے’۔

بعدازاں متاثرہ بچیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ طبیعت میں ناسازی کے سبب دم توڑ گئیں۔

تازہ ترین