بالی ووڈ

بالی ووڈ ستارے بھارت کی جیت پر خوشی سے نہال

خوشی میں اداکاروں نے کیا الفاظ کہے؟

Web Desk

بالی ووڈ ستارے بھارت کی جیت پر خوشی سے نہال

خوشی میں اداکاروں نے کیا الفاظ کہے؟

خوشی میں اداکاروں نے کیا الفاظ کہے، فوٹو بشکریہ گوگل
خوشی میں اداکاروں نے کیا الفاظ کہے، فوٹو بشکریہ گوگل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بننے پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد ملنا شروع ہوگئیں۔

سلمان خان:

بھارتی فلمی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان نے ٹیم کی جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جذبات وخیالات کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ تو کچھ تو نہیں کہا لیکن ہاں انگریزی زبان میں ٹیم کو مبارکباد ضرورپیش کی۔

کارتک آریان:

ہینڈ سم اداکار کارتک آریان نے ایکس پر تحریر کیا کہ بھارتی ٹیم کو جیت مبارک ہو، یہ وہ ٹیم ہے جس نے کبھی ہار نہیں مانی اور ہمیشہ لڑتی رہی۔

نیہا دھوپیا:

اداکارہ نیہا دھوپیا نے خوشی کے عالم میں ایکس پر تحرہر کیا کہ چیمپئنز آف دی ورلڈ کو مبارک ہو،شکریہ ٹیم انڈیا جو آپ نے اس قدر بہترین میچ کھیلا جس کے باعث ہمیں خوشیاں نصیب ہوئیں۔ آج تو دل کی کیفیت اور جذبات الفاظ میں بیان نہیں کیے جا سکتے۔

اننیا پانڈے:

اداکارہ اننیا پانڈے کہتی ہیں کہ ہمارے حقیقی چیمپئن کھلاڑیوں کو جیت بہت بہت مبارک ہو۔

مادھوری دکشت:

لیجنڈری اداکارہ مادھوری دکشت نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی پلئنگ الیون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریکارڈ ٹوٹے، بڑا اعزاز حاصل کیا،ٹیم انڈیا کو بہت بہت مبارکباد ہو کہ اس نے شاندار ورلڈکپ کھیلا اور فاتح قرار پائے۔

کرینہ کپور:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور المعروف بیبو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی کھلاڑیوں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی محنت سے ہی آج یہ ٹرافی گھر آئی ہے۔

سشمیتا سین:

خوبصورت اداکارہ سشمیتا سین نے لکھا کہ ساؤتھ افریقہ بہت اچھا کھیلی لیکن ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے جس کی وجہ سے ملک آج ایک مرتبہ پھر سے ورلڈ چیمپئن بنا ہے۔اس جیت پر آج آنکھوں سے آنسو چھلک گئے ۔

تازہ ترین