اسکینڈلز

منال خان کو شادی کی آفر مل گئی، اداکارہ حیران

منال خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Web Desk

منال خان کو شادی کی آفر مل گئی، اداکارہ حیران

منال خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

منال خان، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
منال خان، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان کو شادی شدہ ہونے کے باوجود شادی کی آفر مل گئی۔

اداکارہ منال خان ان دنوں ٹیلی ویژن اسکرین سے دور اپنی فیملی کیساتھ قیمتی لمحات گزار رہی ہیں۔جس کی جھلک وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بھی دکھاتی ہیں۔

ڈراما ’جلن‘ اور ’حسد‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ منال خان نے 10 ستمبر 2021 کو اپنے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی۔

منال خان نے شادی کے دو سال بعد یکم نومبر 2023 کو اپنے پہلے بیٹے ’محمد حسن اکرام‘کا استقبال کیا ۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد منال خان اب چونکہ اپنی اولاد کی پرورش اور بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہیں وہیں انہیں دوسری شادی کے پیغامات موصول ہونا بھی شروع ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان کا ایک اسکرین شارٹ گردش کررہا ہے جس میں ایک دیوانہ مداح اداکارہ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔

وائرل اسکرین شارٹ کے مطابق غلام اکبر نامی صارف نے اداکارہ منال خان سے اپنی دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،’میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔’

حیران کن سوال آنے کی دیر تھی منال خان نے اس صارف کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ،’بھائی میں پہلے سے شادی شدہ ہوں۔’

اداکارہ کی جانب سے انکاری جملہ سننے کے بعد غلام اکبر نے دل ٹوٹنے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’یہ سن کر دکھ ہوا ہے۔’

دوسری جانب منال خان  کا یہ جواب سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص نہ بھایا، دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ،’منال خان اگر شادی شدہ نہ ہوتی تو شاید ان سے شادی کرلیتیں۔’

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ دیگر شخصیات بھی نہ معلوم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تہلکہ خیز تبصرے جھیلتی نظر آتی ہیں۔

کیونکہ سوشل میڈیا ہی وہ پلیٹ فارم ہی جہاں ہر کوئی آزادانہ اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔

تازہ ترین