دلچسپ و خاص

کراچی کے شہری نے 10 کروڑ روپے مالیت کی نمبر پلیٹ خرید لی

تقریب سے حاصل ہونے والا ریوینیو سیلاب زدگان کے لیے وقف

Web Desk

کہاوت ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اس بات کو ثابت کردکھایا کراچی کے ایک بزنس میں نے جنہوں نے محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب میں  10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدلی۔

‏کراچی کے مقامی ہوٹل میں حکومتِ سندھ کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ نے  پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب  منعقد کی ۔

 محکمہ ایکسائز کی جانب منعقد نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران ‘مزمل کریم‘ نامی بزنس میں کی جانب سے  سب سے زیادہ بولی لگاکرپریمیئم نمبر پلیٹ اے ون  (A1) 10 کروڑ روپے میں خریدلی گئی جس کے بعد  سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

شرجیل انعام میمن کی جانب سے بزنس میں مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دینے کا منظر
شرجیل انعام میمن کی جانب سے بزنس میں مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دینے کا منظر

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ‘تقریب کا مقصد الیٹ کلاس کو نوازنا نہیں بلکہ ایک نوبل کاز ہے۔ نیلامی سے حاصل رقم سیلاب زدگان کے مکانات بنانے میں وقف کی جائےگی اور فنڈز سے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 2251 مکانات تعمیر کیے جائیں گے‘۔

واضح رہے محکمہ ایکسائز سندھ نے پاکستان میں پہلی مرتبہ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا جس میں حیرت انگیز طور پر 40 نمبرپلیٹس کی نیلامی سے67 کروڑ 54 لاکھ روپےجمع ہوئے۔

تازہ ترین