پاکستان

مویشیوں کو آگ لگانے کا معاملہ، سرگودھا پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

جانوروں سے بدسلوکی کرنے والوں کو دوزخ کے عذاب کی وعید سنائی

Web Desk

مویشیوں کو آگ لگانے کا معاملہ، سرگودھا پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

جانوروں سے بدسلوکی کرنے والوں کو دوزخ کے عذاب کی وعید سنائی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرگودھا میں بااثر افراد کا غریب زمیندار کے مویشیوں کو زندہ جلانے کے بعد سرگودھا پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حالیہ چند دنوں سے بے زبان جانوروں پر ظلم کرنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ یکے بعد دیگرے جانوروں پر وحشیانہ مظالم کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

اونٹنی کے بعد گدھے کے کان کاٹنے، کتوں کو بےدردی سے مارنے اور عمرکوٹ کی اور ایک مظلوم اونٹ کے چارروں ٹانگیں کاٹنے کے بعد اب مویشوں کو زندہ جلانے کا واقعہ بھی رونما ہوگیا۔

حال ہی میں سرگودھا کے نواحی چک ستائیس میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے مویشیوں کو آگ لگادی۔جس میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ  ایک درجن سے زائد مویشی بچ گئے تاہم وہ بری طرح زخمی ہیں۔

 اس گھناؤنے واقعے کے بعد سرگودھا پولیس ایکشن میں آگئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بعدازاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پنجاب پولیس نے مذکورہ جائے وقوعہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ اس گھناؤنے جرم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ،’ اسلام نے بے زبان جانوروں کو بھی حقوق دیئے، ان کے حقوق متعین کرکے رہتی دنیا تک انہیں تحفظ فراہم کیا۔ ان سے بدسلوکی کرنے والوں کو دوزخ کے عذاب کی وعید سنائی۔’

مزید بتایا گیا تھا کہ ،’آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا اور بھاگٹانوالہ پولیس کا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری شروع کردی۔

اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ،’ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دلوائی جائے گی’۔

تازہ ترین