کھیل

ورلڈکپ ٹرافی نے سوریا کمار یادو کو پُرسکون نیند دلا دی

بیٹر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کر دی۔

Web Desk

ورلڈکپ ٹرافی نے سوریا کمار یادو کو پُرسکون نیند دلا دی

بیٹر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کر دی۔

پرسکون نیند، فوٹؤ بشکریہ انسٹاگرام
پرسکون نیند، فوٹؤ بشکریہ انسٹاگرام

جارہانہ مزاج بھارتی بلے باز سوریا کمار یادونے اہلیہ اور ٹرافی کے ہمراہ خصوصی تصاویر سوشل میڈیا پر  شیئر کر ڈالیں۔

بھارتی کرکٹرز نے عالمی چیمپئن بننے کے بعد مختلف طرح سے ٹرافی پکڑ کر فتح کا جشن منایا۔ کسی کھلاڑی نے گراؤنڈ میں ہلہ گلہ کیا تو کسی نے اہلیہ و بچوں کیساتھ مل کر ٹرافی اپنے ہاتھ میں پکڑے ڈھیروں تصاویر بنوائیں۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بننے کے بعد تمام بھارتی کھلاڑی گراؤنڈ میں روتے ہوئے دکھائی دیے، ان کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، محمد سراج، روہت شرما،ویرات کوہلی سمیت دیگر پلیئرز شامل تھے ۔اسی طرح جارہانہ مزاج بلے باز سوریا کمار یادو نے بھی جیت کا جشن انوکھے انداز میں منایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوریا اور اہلیہ آرام کر رہے ہیں اور ان کیساتھ ٹرافی بھی بیڈ پر موجود ہے۔ پہلی تصویر میں سوریا اور اہلیہ  مسکراتے ہوئے دکھائی دیے جبکہ دوسری تصویر میں سوتے ہوئے۔

مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوریا نے دلچسپ کیپشن تحریر کیا جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں ، آج کی رات بہت اچھی نیند آنے والی ہے۔

واضح رہے کہ بلے باز سوریا کمار یادو کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بھرپور پیار سے نوازا جا رہا ہے اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ اب تک اس تصویر پر 2 لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

تازہ ترین