انفوٹینمنٹ

سوناکشی کی شادی کا صدمہ؟ شتروگھن سنہا اسپتال میں داخل

بری خبر سامنے آگئی

Web Desk

سوناکشی کی شادی کا صدمہ؟ شتروگھن سنہا اسپتال میں داخل

بری خبر سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہااور ظہیر اقبال کی شادی کے چند ہی دن بعد سنہا خاندان سے بری خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی کی شادی کے چند دن بعد ہی شتروگھن سنہا علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

حال ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوبیاہتا جوڑا اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اداکارہ کی حمل کی خبریں چاروں جانب پھیل گئیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ اپنے پہلے بچے کی توقع کررہی ہیں۔

تاہم ان افواہوں کے درمیان سوناکشی کے اسپتال کا دورہ کرنے کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔

سوناکشی اور ظہیر کا کوکیلا بین اسپتال کا دورہ کرنے کا مقصد دراصل اپنے والد کی عیادت کرنا تھا جو اس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیٹی کی شادی کے  محض دو دن بعد سوناکشی کے والداور تجربہ کار اداکار شتروگھن سنہا کو کوکیلا بین امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

شتروگھن سنہا کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ کیا تھی؟

شتروگھن سنہا کو اپنی رہائش گاہ پرمعمولی نوعیت کی تکلیف کے سبب معمول کے چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، مسٹر سنہا 25 جون  کو کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کیلئے جیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے وہیں انکا پاؤں قریبی کونے سے ٹکرا گیا اور انکی پسلیوں میں چوٹ آگئی۔

خوش قسمتی سے اداکارہ  سوناکشی وہیں موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کوتھامتے ہوئے  فوری طور پر طبی امداد دی ۔

بعدازاں جب انہوں نے ایک دن آرام کرنے کے بعد پسلیوں میں درد کی شکایت کی تو انہیں  ان کے ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر سوناکشی کے حمل سے متعلق پھیلی افواہیں بے بنیاد ہیں اور شتروگھن سنہا کو 1 جولائی کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔

تازہ ترین