بالی ووڈ

سیف علی خان کا خفیہ اکاؤنٹ سے انسٹاگرام استعمال کرنے کا اعتراف

میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردوں گا مگر نہیں کرتا

Web Desk

سیف علی خان کا خفیہ اکاؤنٹ سے انسٹاگرام استعمال کرنے کا اعتراف

میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردوں گا مگر نہیں کرتا

سوچتا ہوں کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردوں گا مگر نہیں کرتا
سوچتا ہوں کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردوں گا مگر نہیں کرتا

ڈیجیٹل دور  میں جہاں تمام مشہور شخصیات اپنے مداحوں سے جڑنے اور اپنے اسٹارڈم کو بڑھانے کے لیے مختلف سوشل میڈیا ایپز استعمال کرتی ہیں وہیں بالی وڈ اداکار سیف علی خان اس عمل سے اختلاف کرتے ہیں۔

 اداکار ابھی تک  باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر نہیں آئے ہیں لیکن بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ‘سیف علی خان‘ نےانکشاف کیا کہ وہ باضابطہ طور پر تو انسٹاگرام پر موجود نہیں ہیں لیکن  انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں‘۔ 

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ، ‘میرے فون میں انسٹاگرام ایپ موجود ہے اور اس کا ایک خفیہ اکاؤنٹ بھی ہے جسے میں کبھی کبھار  یوز کرتا ہوں‘۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ‘جب بھی میں انسٹاگرام کا اپنا خفیہ اکاؤنٹ تھوڑی دیر کے لیے استعمال کرتا ہوں تو آخر میں خود سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کردوں گا لیکن ایسا ہو نہیں پاتا‘۔

باضابطہ طور پر انسٹاگرام اکاؤنٹ نہ بنانے کی وجہ

بھارتی میڈیا کو دیئے گیے  انٹرویو میں اداکار  سیف علی خان نے  انسٹاگرام اکاؤنٹ نہ بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ ‘ سوشل میڈیا سے دوری کی بدولت اداکار خود کو آزاد محسوس کرتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘چونکہ وہ باضابطہ طور پر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں اس لیے کوئی بھی برانڈ یا پروڈکشن ہاؤس انہیں اپنے مطابق کی چیزیں آن لائن پوسٹ کرنے کیلئے نہیں کہتا اور وہ اس آزادی کو پسند کرتے ہے‘۔

واضح رہے سیف علی خان واحد اداکار نہیں ہیں بلکہ اس فہرست میں حیران کُن طور پر اداکار ‘رنبیر کپور‘ کا بھی نام شامل ہے جنہوں نے اب تک انسٹاگرام پر اکاؤنٹ نہیں بنایا ہے۔

تازہ ترین