کھیل

بھارت کی جیت نے عرفان پٹھان کو جذباتی کر ڈالا

یہ خوشی کے آنسو ہیں۔

Web Desk

بھارت کی جیت نے عرفان پٹھان کو جذباتی کر ڈالا

یہ خوشی کے آنسو ہیں۔

یہ خوشی کے آنسو ہیں، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
یہ خوشی کے آنسو ہیں، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی سابق کرکٹر و اسپورٹس تجزیہ کار عرفان پٹھان بھارت کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا فاتح بننے کے بعد رو پڑے۔

عرفان پٹھان نے ٹی وی شو میں روتے ہوئے کہا کہ میری نجی زندگی گزشتہ 10 دنوں سے ایک بڑی پریشانی کا شکار ہے اور اسی کی وجہ سے میں آج کے شو میں بھی نہیں آنا چاہتا تھا لیکن پھر بھی کسی وجہ سے آ گیا اور بھارتی ٹیم نے جو مجھے خوشی دی ہے اس کی وجہ سے آج میرے آنسو نکل آئے ہیں۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ میں مرتے دم تک روہت شرما، جسپریت بمرا،ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادو کا شکرگزار رہوں گا اور تو اور سوریا کا وہ کیچ کبھی نہیں بھولوں گا جو انہوں نے باؤنڈری لائن پر پکڑا کیونکہ اگر وہ کیچ نہ ہوتا تو شاید آج ہم ورلڈکپ ہار جاتے۔ اس کے بعد عرفان نے روتے ہوئے بھارتی جھنڈے کو بوسہ دیا ۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ہاردک پانڈیا کے اوور کی آخری گیند پر جیسے ہی ساؤتھ افریقہ کے بلے باز نے آخری رن لیا تو بھارتی پلیئرز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ لائیو میچ کے دوران دیکھا گیا کہ ہاردک پانڈیا، کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور محمد سراج بچوں کی طرح روتے رہے۔

گراؤنڈ میں موجود اپنے کھلاڑیوں کا جیت کے موقعے پر بھرپور ساتھ دینے کیلئے ٹیم کا کوچنگ اسٹاف اور دیگر پلیئرز بھی بھاگتے ہوئے گراؤنڈ میں آگئے اور خوشی کے اس موقعے پر ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے رہے۔

تازہ ترین