انفوٹینمنٹ

عاطف اسلم کی بیٹی نے اپنے والد کا’ آئیکونک پوز’ اپنالیا

حلیمہ کی معصومانہ اداؤں پر مداح دیوانے

Web Desk

عاطف اسلم کی بیٹی نے اپنے والد کا’ آئیکونک پوز’ اپنالیا

حلیمہ کی معصومانہ اداؤں پر مداح دیوانے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کی دلفریب تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔

لالی وڈ سمیت بالی وڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے صفِ اول کے گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے میوزک کیرئیر میں کئی سپر ہٹ گانے پیش کیے جن میں 'وہ لمحے' 'دوری'، ' ہم کس گلی جارہے ہیں' ، 'میری کہانی' ، 'ہونا تھا پیار' ، 'تیرے بن'، 'پہلی نظر میں' ، 'تیرا ہونے لگا ہوں'، 'تو جانے نہ'، 'دل دیاں گلاں' ، او میری لیلیٰ و دیگر شامل ہیں-

سب کے دلوں میں بسنے والے گلوکار نے حال ہی میں ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی لیکن اس بار انکے تعریف کی وجہ کوئی گانا نہیں بلکہ انکی انسٹاگرام پوسٹ تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنی فیملی کی خوبصورت جھلکیاں دکھائیں۔

مذکورہ  تصاویر کے کولاج میں پہلی تصویر سب پر بازی لے گئی جس میں عاطف اسلم کی صاحبزادی کا معصومانہ انداز تھا۔

نیکر شرٹ میں ملبوس بالوں میں ہیر بینڈ لگائے یہ ننھی پری حلیمہ دوپٹہ تھامے ہوئی  ہوبہو اپنے والد کا آئیکونک پوز دیتی نظر آرہی تھی جسکی مثال گلوکار نے اپنی اگلی ہی تصویر میں دےدی۔

جبکہ دیگر تصاویر میں عاطف اسلم  اہلیہ سارا بھروانہ کے ساتھ دلکش پوز دیتے بھی نظر آئے۔خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا کیپشن کی ضرورت ہے؟

دوسری جانب عاطف اسلم کی بیٹی کا والد کو کاپی کرنا مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے جسکا اظہار کمنٹ سیکشن میں ان گنت تعریفی تبصرے ہیں۔

تازہ ترین