اسکینڈلز

خلیل الرحمان کی لائیو شو میں خاتون سے تلخ کلامی، میرا سیٹھی بھی ان ایکشن

ایک مرد یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کتنے فیصد خواتین جاہل ہیں

Web Desk

خلیل الرحمان کی لائیو شو میں خاتون سے تلخ کلامی، میرا سیٹھی بھی ان ایکشن

ایک مرد یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کتنے فیصد خواتین جاہل ہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لائیو شو میں خاتون کا موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم سے خواتین کو جاہل کہنے پر معافی مانگے کے اصرار پر مصنف خلیل الرحمان قمر کا  غصے میں آگ بگولہ ہونے کے بعد خاتون سے تلخ کلامی کرنے پر اداکارہ میرا سیٹھی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم اور ڈراما رائٹر خلیل الرحمان قمر کو نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 نجی چینل کی جانب سے پیش کئے جانے والے پروگرام ’ مکالمہ خلیل الرحمان ‘میں  مختلف جامعات سے آئے طلبا و طالبات شریک ہوئے، پروگرام میں موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے کہا ملک کی 95 فیصد خواتین جاہل ہیں جس پر ازبحہ عبداللہ نامی لڑکی سے رہا نہ گیا اور سوال کیا ، انہوں نے 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا میں چاہوں کی یہ سب سے پہلے خواتین سے معافی مانگیں۔

ازبحہ کا مؤقف تھا کہ یہاں بیٹھ کر ایک مرد یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کتنے فیصد خواتین جاہل ہیں، دوسری بات جو آپ نے طاغوت کی ہے کیا آپ جانتے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کا کیا ردعمل ہوگا، آپ کو پہلے معافی مانگنی چاہیے۔؟

لڑکی کی جانب سے بار بار معافی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد ساحل عدیم نے جواب دیا جس کو ایک چیز کا پتہ نہ ہو تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ اس کو جاہل اس لئے کہیں گے کہ جاہل کو جاہل کہنا اسلام میں پہلا فرض ہے، لڑکی نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا، آپ نے جاہل کہہ دیا تو آپ معافی مانگ لیں، آپ کا کیا جاتا ہے،اس پر ساحل عدیم نے کہا میں اس بات پر معافی مانگتا ہوں میری بچیاں جاہل ہیں اور قوم سے معافی مانگتا ہوں، ’’اسلام میں ذمہ ایسے لیتے ہیں کہ میں ساحل عدیم ذمہ دار ہے‘‘ لاہور میں بیٹھی ہوئی بندی کو طاغوت کا نہیں پتہ۔

معاملہ مزید اس وقت بگڑا جب ساحل عدیم نے قرآنی آیت کا حوالہ دیا اور اپنی بات کی وضاحت کی لیکن لڑکی کا آیت سننے کے باوجود معافی کے مطالبے پر ڈٹے رہتے دیکھ کر  ڈراما رائٹر خلیل الرحمان طیش میں آگئے اور لڑکی سے کہا کہ،’عربی کی آیات تمہیں تکلیف دے رہی ہیں، یہ کیا طریقہ ہے گفتگو کا؟'۔

تاہم اس کے بعد بھی جب لڑکی اور خلیل الرحمان کی تلخ کلامی کم نہ ہوئی تو لکھاری نے پروگرام کے نمائندے سے مائیک چھین لینے کا زور دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے گردش کرتی نظر آرہی ہے جبکہ کئی صارفین ازبحہ نامی لڑکی کو خواتین کے حق میں بات کرنے پر داد دیتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی ازبحہ کو انکی ہمت پر سلام پیش کرتے ہوئے پیغام جاری  کردیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ میرا سیٹھی نے مذکورہ کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ،’پاکستان میں یہ کہنے کیلئے جس ہمت کی ضرورت ہے اس پر ازبحہ کو سلام’۔

واضح رہے کہ دوسری جانب خواتین کے حوالے سے متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور لکھاری خلیل الرحمان قمر کو ایک بار پھر خواتین کیساتھ نازیبا سلوک کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین